ملک میں عصبیت کی آگ بھڑکانے والے ملک وقوم کے دشمن اور بیرونی قوتوں کے آلہء کار ہیں ،جے یوآئی سندھ
پیر 29 جون 2015 19:04
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) جمعیت علماء اسلام صوبہ سندھ کے امیرالحاج قاری عبدالمنان انور نقشبندی،جنرل سیکریٹری حافظ احمد علی ،امیر کراچی ڈویژن پیر لیاقت شاہ،صوبائی ناظم مفتی محمدحماداﷲ مدنی،مولاناغلام مصطفی فاروقی،مولانااقبال اﷲ، مولاناحضرت ولی ہزاروی، مولانا مشتاق عباسی ، مولاناخواجہ احمد یار خان، مفتی ظل الرحمٰن، قاری سیف الرحمٰن ،علامہ آفاق عصری، خواجہ سیف الاسلام ایڈوکیٹ ،مولانااحمد علی مدنی ،ممتاز احمد خان ، شاہد علی خان،عبدالستار بلوچ،قاری عبدالحئی شیخ ودیگر نے یوم باب الاسلام کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ ملک میں عصبیت کی آگ بھڑکانے والے ملک وقوم کے دشمن اور بیرونی قوتوں کے آلہء کار ہیں۔
کراچی میں گرمی کی شدت سے اموات سندھ حکومت کی نااہلی ہے، حقیقت یہ ہے کہ حکمران عوام کے جان ومال کے تحفظ میں ناکام ہوچکے ہیں، سندھ کو ایک بارپھر محمدبن قاسم کی ضرورت ہے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ جمعیت علماء اسلام قائدجمعیت مولانا سمیع الحق کی قیادت میں ملک میں اﷲ اور اﷲ کے رسول ﷺ کے نظام کی جدوجہد کررہی ہے ، قیام پاکستان سے اب تک ملک میں نفاذ دین کے حوالے سے جے یوآئی کی خدمات روزروشن کی طرح عیاں ہیں ،جبکہ دیگر جماعتوں کا کردار اب کھل کر سامنے آچکاہے۔
انہوں نے کہاکہ رسول پاک ﷺ سے محبت ایمان کاتقاضہ ہے، دشمنان اسلام پر واضح کرتے ہیں کہ مسلمان اپنے نبی ﷺ کی حرمت وناموس پر جانیں قربان کرنے سے بھی دریغ نہیں کریں گے۔جلسے میں ہیٹ اسٹروک کے باعث ہونے والی سینکڑوں اموات پر گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کیاگیا اور مرحومین کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔اس موقع پرغلام صمدانی گجر، ملک علی محمدجاپانی، مولاناقطب الدین آزاد، صاحبزادہ احمد الرحمٰن، قاری سعید شامی، قاری عبدالقیوم ،الحاج عبدالعزیز صدیقی ودیگر بھی موجود تھے۔مزید قومی خبریں
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
-
احاطہ کا تنازعہ ، ٹھیکہ کی رنجش ۔ دو زمینداروں کو چھریاں گولیاں مار دی گئیں
-
ٹنڈو محمد خان پولیس نے شراب کی بھٹی میں کارروائی کرکے کچی شرا ب برآمد کرلی ،ملزمان گرفتار
-
گورنرسندھ کی امید کی گھنٹی پر آنے والے سائلین سے ملاقات ، سائلین کے مسائل سنے اور موقع پر ہی حل کئے
-
بجٹ میں بزنس کمیونٹی کی تجاویز کو ترجیحی بنیادوں پر شامل کیا جائے گا، جام کمال خان
-
ایک ہفتہ کے دوران پیاز29،ٹماٹر24 اورآلو 22 روپے سستے ہوئے ہیں،عظمی بخاری
-
پاکستان کے تمام لوگ اور سیاسی جماعتیں فلسطین کے منصفانہ کاز کی حمایت کرتی ہیں، سینیٹر مشاہد حسین سید
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.