اقتصادی راہداری سے 3 ارب لوگ فائدہ اٹھائیں گے،اسحاق ڈار
ایشیاء انفراسٹرکچر انوسٹمنٹ بینک وسائل کی دستیابی کے حوالے سے خطہ کے ممالک کی مدد کرے گا خطے کے ممالک کے درمیان تجارت‘ سرمایہ کاری‘ مالیاتی لین دین سے امن اور خوشحالی آئے گی،خطاب
پیر 29 جون 2015 20:31
بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ سے خطہ کے تین ارب سے زائد لوگ فائدہ اٹھا سکیں گے ۔ خطے کے ممالک کے درمیان تجارت‘ سرمایہ کاری‘ مالیاتی لین دین سے امن اور خوشحالی آئے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے بیجنگ میں ایشیا انفراسٹرکچر انوسٹمنٹ بینک کے آرٹیکلز آف اگریمنٹ کی تقریب کے بعد خطاب کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان توانائی اور مواصلات کے متعلقہ شعبوں میں سرمایہ کاری کیلئے مالیاتی سپورٹ حاصل کرے گا۔ خطہ میں ترقی کیلئے توانائی اور مواصلات میں سرمایہ کاری بہت ضروری ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ ایشیاء انفراسٹرکچر انوسٹمنٹ بینک وسائل کی دستیابی کے حوالے سے خطہ کے ممالک کی مدد کرے گا انہوں نے مزید کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری میں توانائی اور مواصلات کے متعلق میگا پراجیکٹس شامل ہیں جس سے سنٹرل شمال اور مغربی ایشیاء کے تین ارب سے زائد لوگ فائدہ اٹھا سکیں گے انہوں نے مزید کہا کہ خطہ کے ملکوں کے مابین تجارت سرمایہ کاری ‘ مالیاتی بہاؤ سے ریجن میں ترقی اور خوشحالی آئے گی۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب میں طوفانی بارشیں، مسجد کی چھت گر گئی
-
امریکہ کا بھارت سے گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش کے کڑے احتساب کا مطالبہ
-
آسٹریلیا، امریکہ اور کینیڈا میں سفارتکاری کی آڑ میں بھارتی خفیہ ایجنسی کا ایک اور نیٹ ورک بے نقاب
-
حریف کنزرویٹوامیدوارسوزن ہال خطرناک ہے، میئرصادق خان
-
غیرملکیوں کا ایپلیکیشن ٹیکسی سے منسلک ہونا غیرقانونی ہے، سعودی عرب
-
بغیر کارڈ کے حج پرپابندی،سعودی حکومت نے بڑی شرط عائد کردی
-
متحدہ عرب امارات میں شید بارش کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر
-
راہول گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی کو ’جھوٹ کی مشین‘ قراردے دیا
-
بنگلہ دیش میں اپریل کے دوران گرمی کا 76 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
سعودی ولی عہد سے دیمتری کرکینٹز کی ملاقات، ایکسپو 2030 کی تیاریوں کا جائزہ
-
سعودی عرب کا دنیا کو پولیو فری بنانے کے لیے 60 کروڑ ڈالر کی امداد کا علان
-
اماراتی شاہی خاندان کی دولت بل گیٹس اور جیف بیزوز سے بھی زیادہ ،سات سو گاڑیوں کے مالک ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.