`وزیراعظم کادورہ روس ، تیل وگیس کے شعبے میں 2 ارب ڈالرز کا معاہد ہ متوقع`
پیر 29 جون 2015 22:32
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) بجلی اور توانائی کے بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے کے لیے حکومت نے ایک نئے پارٹنرروس کو تلاش کرلیا ہے جس کے پاس گیس اورتیل کے وسیع ذخائر موجود ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق حالیہ برسوں میں انرجی سپلائی پاکستان کے لیے بڑا چیلنج بن چکاہے اورروزانہ کی لوڈشیڈنگ اورگیس پریشرمیں کمی نے عام شہریوں اورصنعت کاروں کے لیے مشکلات پید ا کی ہیں۔
اگرچہ موجوہ اور ماضی کی حکومتوں نے ایران گیس پائپ لائن اور تاپیtapi جیسے منصوبے شروع کرنے کی حامی بھری ہے تاہم ان پرابھی عملی کام شروع ہی نہیں کیاگیا۔رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری میں شامل انرجی پروجیکٹس حوصلہ افزاء ہیں اور ان کو جلد ہی عملی شکل دے دی جائے گی۔(جاری ہے)
اب جبکہ وزیراعظم نوازشریف ۹جولائی کو ماسکو جارہے ہیں، پاکستان روس کے ساتھ 2 ارب ڈالرز لاگت پر مشتمل انرجی ڈیل کرسکتا ہے اور یہ ڈیل کراچی سے لاہور تک پائپ لائن بچھانے کے حوالے سے ہوگی تاہم ا س پارٹنر شپ سے بھارت کی جانب سے ردعمل سامنے آسکتا ہے ۔
وفاقی وزیر پٹرولیم وقدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ ہم حکومتی سطح پر روس کے ساتھ ایل این جی پائپ لائن سمجحوتہ کرنے کے لیے کوشاں ہیں اوریہ معاہد ہ وزیراعظم کے دورہ روس کے دوران سامنے آجائے گا۔میڈیار پورٹس کے مطابق وزیراعظم میاں نواز شریف۹جولائی کو شنگھائی کانفرنس تنطیم شرکت کے لیے ماسکو جائیں گے اور اس موقع پردونوں ممالک 2 ارب کے سمجھوتے پر دستخط کرسکتے ہیں اس کانفرنس میں بھارتی وزیراعظم بھی شرکت کریں گے اور وہ پاکستان میں روسی سرمایہ کاری پر تشویش کا اظہار کرسکتے ہیں۔اور پہلے ہی پاک چین اقتصاد ی راہداری منصوبے پر ردعمل دے چکے ہیں واضح رہے کہ روس پاکستان میں پہلے ہی 1970 میں کراچی میں سٹیل مل تعمیر کرچکا ہے اور آئیل اور گیس ڈیولپمنٹ کمپنی کی سپورٹ بھی جاری رکھی ہے `متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.