کوپا امریکہ:چلی نے پیرو کو ہرا کر فائنل میں جگہ بنا لی
ذیشان مہتاب منگل 30 جون 2015 12:23
سان تیاگو (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار30جون۔2015ء)کوپا امریکہ فٹبال کے پہلے سیمی فائنل میں میزبان چلی نے پیرو کو 2-1سے مات دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔ چلی کے دارلحکومت سا ن تیاگو میں کھیلے گئے فائنل میں دونوں ٹیموں نے آغاز سے ہی جارحانہ کھیل کامظا ہرہ کیا اور اس دوران کئی ناخوشگوار واقعات بھی پیش آئے۔
(جاری ہے)
میچ کے 21ویں منٹ میں پیرو کے دفاعی کھلاڑی کارلوس زیمبرانو کو چلی کے چارلس ایرنگوئز کو اپنے جوتے سے چوٹ پہنچا نے کی پاداش میں ریفری جوزے آرگوٹے نے ریڈ کارڈ دکھا کر میدان بدر کر دیا۔
میچ کے 42ویں منٹ میں چلی اور انگلش فٹبال کلب آرسنل کے سٹرائیکر ایلکسز سانچیز کی کراس پر ایڈوارڈوورگس نے گیند جال میں پہنچا کر چلی کو 1-0کی برتری دلوائی،میچ کے 60ویں منٹ میں چلی کے میڈیل نے اپنے ہی گول میں گیند ڈال کر پیرو کو میچ میں واپسی کا موقع فراہم کیا تاہم محض 4منٹ بعد ایڈوارڈوورگس نے دوسرا گول ڈال کر چلی کو 2-1سے برتری دلوادی جو میچ کے آخر تک برقرار رہی۔ کوپا امریکہ کا دوسرا سیمی فائنل ارجنٹائن اور پیراگوئے کے مابین بدھ کو کھیلا جائے گا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پرائم منسٹر نیشنل ٹیلنٹ ہنٹ ٹیبل ٹینس نیشنل لیگ شروع
-
پاکستان سپر لیگ 9 کی فاتح ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ اگلے ماہ پی ایس ایل جیت کا جشن منائے گی
-
ایل پی پی ترین کرکٹ اکیڈمی ، کنیئرڈ کالج لاہورکی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان نمائشی میچ
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، جنوبی افریقا نے کٹ کی رونمائی کر دی
-
اشہب عرفان نے روچسٹر پروم اسکواش ٹورنامنٹ جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا
-
بھارتی فین کرسٹیانو رونالڈو سے آٹو گراف لینے 1200 کلومیٹر پیدل چل کر ریاض پہنچا
-
قومی کھیل ہاکی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،حنیف عباسی
-
پاکستانی کرکٹ ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرنا چاہتے ہیں، جیسن گلیسپی
-
انڈین پریمیئر لیگ میں بولرز پیسے لے کر تباہ ہورہے ہیں : وسیم اکرم
-
پاکستان اگلے سال سائوتھ ایشن گیمز کی میزبانی کرے گا ‘احسن اقبال
-
گیری کرسٹن نے پاکستان کی وائٹ بال کوچنگ کی ذمہ داری قبول کرنے کی وجہ بتا دی
-
پی سی بی جلد ہی پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ کا اعلان کرے گا: رپورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.