غیر معیاری آٹا سپلائی کرنیوالی ملوں کے لائسنس منسوخ ، مضر صحت تیل وگھی تیاروفروخت کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم
انسانی زندگیوں سے کھیلنے کا مکروہ کاروبار کرنیوالے رعایت کے مستحق نہیں،مالکان کیخلاف سخت ترین ایکشن ہوگا‘شہبازشریف مضر صحت خوردنی تیل و گھی اورکھانے پینے کی اشیاء کی تیاری و فروخت کے مکروہ دھندے میں ملوت افراد پر آہنی ہاتھ ڈالا جائے غیر معیاری اشیاء فروخت کرنیوالے ریسٹورنٹس، بیکریوں اور دکانوں کیخلاف موثرایکشن پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارکردگی کی تعریف
منگل 30 جون 2015 20:50
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے غیر معیاری اور مضر صحت خوردنی تیل اورگھی تیار و فروخت کرنیوالوں کیخلاف بلاامتیا ز کریک ڈاؤن کا حکم دیتے ہوئے کہاہے کہ انسانی زندگیوں سے کھیلنے والے کسی رورعایت کے مستحق نہیں۔ غیر معیاری ومضر صحت خوردنی تیل و گھی اوردیگر کھانے پینے کی اشیاء کی تیاری و فروخت کے مکروہ دھندے میں ملوت افراد پرآہنی ہاتھ ڈالا جائے ۔
ایسے قبیح کاروبار میں ملوث افرادکی جگہ جیل ہے ۔ ان عناصر کے خلاف ایسا کڑا ایکشن لیا جائے کہ ان کی نسلیں یاد رکھیں اوروہ آئندہ ایسا گھناؤنا کاروبار کرنے کا سوچ بھی نہ سکیں۔وزیراعلیٰ نے غیر معیاری آٹا سپلائی کرنیوالی فلور ملوں کا لائسنس منسوخ کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ غیر معیاری آٹا سپلائی کرنے والی ملوں کو کاروبار کا کوئی حق نہیں، لہٰذا تمام ضروری تقاضے پورے کرتے ہوئے ایسی ملوں کیخلاف قانون کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
جرمن فوج کی خفیہ میٹنگز آن لائن افشاء
-
طالبان کی غیر ملکی سیاحوں کو افغانستان کی طرف راغب کرنے کی کوشش
-
آسٹریلیا: چاقو کا وار کرنے والا ایک نوجوان پولیس کی گولی سے ہلاک
-
شیر افضل مروت کی گاڑی کو حادثہ
-
گندم خریداری میں تاخیر پر احتجاج، حکومت نے کسان رہنماؤں کو ملاقات کی دعوت دے دی
-
مولانا فضل الرحمان نے حکومت کے خلاف گرینڈ الائنس بننے کا اشارہ دے دیا
-
فیصل آباد،خاتون اور چار بچیوں کی ہلاکت زہریلی پھکی کھانے سے ہوئی،والد کی نشان دہی پر پنساری گرفتار
-
وزیر داخلہ کا لاہور کراچی میں ایک پاسپورٹ دفتر24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایمل ولی خان بلا مقابلہ عوامی نیشنل پارٹی کے صدر منتخب
-
صادق خان مسلسل تیسری بار میئر لندن منتخب، وزیراعظم کی مبارکباد
-
سعودی وزیر خارجہ کی اسحاق ڈار سے ملاقات
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.