چوہدری محمد سرور سے پی ٹی آئی کے نیشنل آرگنائزر شاہ محمود قر یشی کی ملاقات
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں سمیت پارٹی کو مزید مضبوط اور فعال بنانے کے حوالے سے آئندہ کی حکمت عملی طے کی گئی
منگل 30 جون 2015 21:58
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء ) تحر یک انصاف کے صوبائی آرگنائزر چوہدری محمد سرور سے تحر یک انصاف کے نیشنل آرگنائزر شاہ محمود قر یشی کی ملاقات ‘پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں سمیت پارٹی کو مزید مضبوط اور فعال بنانے کے حوالے سے آئندہ کی حکمت عملی طے کی گئی ‘دونوں قائدین نے وفاقی اور پنجاب حکو مت کی کارکردگی پر عدم اعتماد کا اظہارکرتے ہوئے حکو مت سے بجلی کی لوڈشیڈ نگ کے خاتمے سمیت تمام انتخابی وعدے پورے کر نے کا مطالبہ کر دیا ۔
منگل کے روز تحر یک انصاف کے نیشنل آرگنائزر شاہ محمود قر یشی نے تحر یک انصاف کے صوبائی آرگنائزر چوہدری محمد سرور سے انکے دفتر میں ملاقات کی جبکہ اس موقعہ پر ڈپٹی آرگنائزر تحر یک انصاف پنجاب محمد سبطین خان بھی موجودتھے ملاقات میں پارٹی امور سمیت دیگر ایشوز کے حوالے سے بات چیت اور آئندہ کی حکمت عملی طے کی گئی اس موقعہ پر گفتگو کرتے ہوئے تحر یک انصاف کے نیشنل آرگنائزر شاہ محمودقر یشی نے کہا کہ موجودہ حکمران قوم سے انتخابی وعدے پورے کر نے میں ناکام ہو چکے ہیں اور عوام کی خدمت کا جذبہ رکھنے والے سیاسی لوگوں کی تحر یک انصاف میں شمولیت ہماری پالیسوں پر مکمل اعتماد کا ثبوت ہے اور تحر یک انصاف عوامی امنگوں کے مطابق سیاست کر رہی ہے اور پنجاب میں سیاسی مخالفت کا کارکنوں کے ساتھ ملکر مقابلہ کر کے انکو شکست دیں گے صوبائی آرگنائزر چوہدری محمد سرور نے کہا کہ پنجاب میں تحر یک انصاف کو مضبوط تر بنایا جا ئیگا اور عمران خان کا پیغام ہر گھر تک پہنچانے کیلئے اپنی ذمہ داری کو ہر صورت پوراکر یں گے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.