پولیس اہلکار عوام کے ساتھ خوش اخلاقی کے ساتھ پیش آئیں‘ریجنل پولیس آفیسر ملتان
بدھ 1 جولائی 2015 12:25
خانیوال( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) ملتان کے نئے ریجنل پولیس آفیسر طارق مسعود یٰسین کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خانیوال جہانزیب نذیر خان کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پولیس خانیوال کا اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او خانیوال جہانزیب نذیر خان نے کہا کہ عوام کے ساتھ خوش اخلاقی کے ساتھ پیش آئیں بد اخلاقی کا مظاہرہ کرنیوالوں کو کسی صورت میں برداشت نہیں کیا جائیگا اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے مہم مزید تیز کی جائے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرنیوالوں کو گھر بھیج دیا جائیگااس سلسلہ میں آرپی او کی ہدایات کی روشنی میں سخت سے سخت سزا دی جائیگی ۔
انہوں نے کہا کہ خواتین اور بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات کا فوری طور پرنوٹس لیتے ہوئے مقدمات کا اندارج کریں اور ڈی این اے ٹیسٹ ہر صورت میں کروایا جائے ا ور مقدمات کی تفتیش خالصتاً میرٹ پر کی جائے کسی قسم کا دباؤ قبول نہ کیا جائے۔(جاری ہے)
ڈی پی او نے کہا کہ عوام الناس کو انصاف کی فراہمی کیلئے جملہ ایس ایچ اوز لوگوں کی شکایات کا ازالہ کرنے کیلئے اپنے اپنے تھانو ں میں مسلسل دو گھنٹے کاوقت ضرور دیں اور اپنے شیڈول سے ڈی پی او آفس کومطلع کریں ۔
انہوں نے مزید کہا کہ آرپی او ملتان کی ہدایات کی روشنی میں کسی کے ساتھ ظلم و ناانصافی برداشت نہیں کی جائیگی اور کرپشن و اختیارات سے تجاوز ہرگز برداشت نہیں کی جائیگا ۔اجلاس میں میڈ م زنیرہ نور اے ایس پی اور ایس پی انوسٹی گیشن نعیم الحسن خان سمیت ضلع بھر کے ایس ایچ اوز ‘ایس ڈی پی اوز نے شرکت کی ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پنجاب حکومت کا کسانوں سے گندم نہ خریدنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج
-
کسی کو اپنی ذاتی سیاست کسانوں کی آڑ میں چمکانے کی اجازت نہیں دیں گے‘عظمیٰ بخاری
-
بھابھی نے شادی والے دن دلہا کو گرفتار کرادیا،جمشید کوارٹر تھانے کے باہر انوکھا احتجاج ،رشتے دار دلہے کی شیروانی لے کر تھانے پہنچ گئے
-
خرم شیر زمان کا سندھ حکومت پر من پسند افراد کو پروٹوکول دینے کا الزام
-
سیالکوٹ پولیس کی کارروائی،ناجائز اسلحہ کی نمائش پر 3 ملزمان گرفتار
-
سکول ٹیچر کو گھر کے باہر فائرنگ کر کے قتل اور خوبرو جوڑے کو گھر میں تیزدھار آلہ سے ذبح کر دیا گیا
-
پسند کی شادی کرنیوالی 22سالہ لڑکی کرنٹ لگنے سے جاں بحق، قتل کا خدشہ
-
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال
-
برصغیر کے عظیم مجاہد ٹیپو سلطان کا225واں یوم شہادت4مئی کو منایا جائے گا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
زرداری پی ٹی آئی ،ہمارے درمیان مفاہمت کا کردار ادا کرنا چاہیں تو خوش آمدید کہیں گے ‘ رانا تنویر حسین
-
مریم نواز کے پولیس یونیفارم پہننے کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پرسماعت بغیر کارروائی ملتوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.