اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کے قریبی عزیز کی ڈائریکٹر حج جدہ کے عہدے میں توسیع کیخلاف دائر درخواست پر وفاقی حکومت سے تعیناتی کی وجوہات طلب
بدھ 1 جولائی 2015 14:00
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) لاہور ہائیکورٹ نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کے قریبی عزیز رافع بشیر شاہ کی ڈائریکٹر حج جدہ کے عہدے میں توسیع کے خلاف دائر درخواست پر وفاقی حکومت سے تعیناتی کی وجوہات طلب کر لیں۔
(جاری ہے)
گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک نے کیس کی سماعت شروع کی تو درخواست گزار کے وکیل اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ وفاقی حکومت نے اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کے قریبی عزیز رافع بشیر شاہ کی ڈائریکٹر حج جدہ کے عہدے میں میرٹ کے برعکس اورسیاسی بنیادوں پرتوسیع کر دی ہے ۔
وزیر اعظم انسپکشن ٹیم کی رپورٹ موجود ہے کہ رافع بشیر شاہ نے حج آپریشن میں 76کروڑ روپے کی کرپشن کی لیکن اس کے باوجود عہدے میں تو سیع کو ختم کرنے کا حکم دیا جائے۔ دوران سماعت وفاقی حکومت کی جانب سے عدالت کو آگاہ کیا گیا گزشتہ سال کامیاب اور مثالی حج کرانے پر رافع بشیر شاہ کے ڈائریکٹر حج جدہ کے عہدے میں توسیع کی گئی ہے۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت 6جولائی تک ملتوی کرتے ہوئے وفاقی حکومت سے رافع بشیر شاہ کی ڈائریکٹر حج جدہ کے عہدے پر تعیناتی کی وجوہات طلب کر لیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.