‘اے جی پی آر کو کرپٹ مافیا سے صاف کر دیا جائے گا،تقرریاں میرٹ کی بنیاد پر کی جائیں گی؛آڈیٹر جنرل آف پاکستان ‘
بدھ 1 جولائی 2015 14:36
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) آڈیٹر جنرل آف پاکستان رانا اسد امین نے کہا ہے کہ ادارے کو کرپٹ مافیا سے صاف کر دیا جائے گا اور تقرریاں خالصتاً میرٹ کی بنیاد پر کریں گے ۔ اپنے ایک انٹرویو میں رانا اسد امین کا کہنا تھا کہ چارج سنبھالنے کے بعد انہوں نے پہلے ہی چند کرپٹ حکام کو اعلی عہدوں سے ہٹا دیا ہے اور آئندہ دنوں میں مزید تبدیلیاں لائی جائیں گی ۔
انہوں نے کہا کہ ادارے کو پروفیشنل خطوط پر چلایا جائے گا۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ وزیر خزانہ کی تجویز سے اتفاق کیا ہے کہ فی الحال پاکستان آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس سروس گروپ ایک رہے گا ۔ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کی سربراہی میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی سے قریبی روابط رکھے جائیں گے اور کوشش کی جائے گی کہ آڈٹس رپورٹ کو آئندہ سال جون تک حتمی شکل دی جائے ۔ آڈٹ گروپ کے کام سے نیب اور ایف آئی اے بھی اپنی تفتیش میں استفادہ کر سکیں گے ۔
آڈیٹر جنرل نے کہا کہ آڈٹ افسران کو پیشہ وارانہ لحاظ سے موثر بنانے کے لئے آئی ٹی تربیت دی جائے گی ۔ آڈٹس رپورٹ کے بارے انہوں نے کہا کہ ان کے پیشرو نے آڈٹ رپورٹس دستخط کے ساتھ مجاز اتھارٹی کو بھیج دی ہیں اور وہ آئندہ دسمبر تک ان کے زیر التواء حصقوں کی تکمیل کو یقینی بنائیں گے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.