کراچی، رہائشی مکانات میں ہوا،بجلی کا متبادل انتظام وقت کی ضرورت بن گیا
بدھ 1 جولائی 2015 16:48
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) ملک میں شدید موسم گرما اوربجلی کی قلت کی وجہ سے رہائشی مکانات میں تازہ ہوا اورتوانائی کا متبادل انتظا م وقت کی ضرورت بن گیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ جب مکانات خریدنے یا کرائے پرلینے کی باری آتی ہے تو شہری پائیدار ہاوٴسنگ خصوصیات کواپنی پہلی ترجیح میں رکھتے ہیں۔Lamudiپاکستان کی حالیہ ریسرچ سے یہ حقیقت سامنے آئی ہے کہ مکان کے اندرپائیدار خصوصیات موجودہ 13سے 15 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کیلئے ایک ضرورت بن چکے ہیں ۔
جیسا کہ ہم جانتے ہیں کہ بجلی کی زیادہ ترپیداوارغیر قابل تجدید توانائی کے وسائل کے ذریعے سے ہے اور مستقبل میں یہ صورت حال مزید خراب ہونے کی توقع ہے ۔ڈویلپرز اور بلڈرز بدلتے رہائشی ضروریات سے اچھی طرح واقف ہیں اور انھوں نے ان خصوصیات کو شامل کرنا شروع کر دیا ہے۔(جاری ہے)
پاکستان میں جاری پائیدار ترقی کی ایک نمایاں مثال ڈی ایچ اے سٹی کراچی ہے۔
DCK منصوبہ میں قدرتی نالیوں کوبھی شامل کیا گیا ہے جوبارش کے پانی کوایک جھیل میں ری سائیکلنگ کیلئے جمع کریں گی اور بعدازاں اس پانی کو شجرکاری اور مقامی پودوں کی سیرابی کیلئے استعمال میں لایا جائے گا۔کہا جارہا ہے کہ اس منصوبے میں توانائی بچت LED لائٹس کے ساتھ ساتھ ہوا، شمسی اور بائیوماس توانائی کے منصوبے بھی شامل کئے گئے ہیں۔ Lamudi پاکستان کے کنٹری ڈائریکٹرسعد ارشد کا کہنا ہے کہ پاکستان قابل تجدید توانائی کے وسائل کو استعمال کرنے کی جانب منتقل ہورہا ہے ۔ یہ بات خوش آئند ہے کہ اس وقت Lamudi.pk کی ویب سائٹ پر موجود رہائشی مکانات کی فہرست میں تقریبا نصف (49.5 فیصد) میں ماحول دوست خصوصیات اور ماحول دوست ڈیزائن کے عناصرشامل ہیں ۔ رہائشی مکانات کے متلاشی تیزی سے سمجھدار ہو رہے ہیں اورمعلوم ہوتا ہے کہ گرین بلڈنگ ہی پاکستان کا مستقبل ہیں۔انھوں نے کہا کہ گرمی کی حالیہ شدید لہر سے ہونیوالی ہزاروں افراد کی اموات اوربجلی کی کمی کی بدترین صورتحال کو دیکھتے ہوئے اب یہ تھوڑے وقت کی بات رہ گئی ہے کہ مستقبل میں پاکستان میں ہرمکان میں تازہ ہوااورتوانائی کے متبادل انتظامات بھی شامل ہوں گی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی چاند پر پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر بھیجے جانے پر قوم کو مبارکباد
-
سٹی ٹریفک پولیس نے ای چالان ادا نہ کرنے والی متعدد گاڑیاں پکڑلیں، ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے مالکان پولیس سروسز حاصل نہیں کرسکیں گے، ترجمان
-
وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ خوراک کا اعلٰی سطحی جائزہ اجلاس، گندم خریداری پالیسی اینڈ پلان 2024 کا جائزہ لیا گیا
-
نجی بینک میں 5کروڑ روپے سے زائد جعلی کرنسی جمع کروانے والے 3ملازمین گرفتار
-
وزیر نجکاری عبد العلیم خان سے آذر بائیجان کے سفیر کی ملاقات ،ملکی و علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
بس مجھے قتل کرنا رہ گیا ہے ،میں موت سے نہیں ڈرتا، عمران خان
-
تربت و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
-
انصاف پسند معاشرے کے لیے آزاد صحافت ضروری ہے، بیرسٹر مرتضی وہاب
-
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی وزیراعظم ہاوس آمد ، وزیراعظم نے استقبال کیا اورحکومت میں شامل ہونے ایک بارپھردعوت
-
حریت فکر کا علم بلند کرنے والے ہر صحافی کو سلام: مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی خضدار بم دھماکے کی مذمت
-
پاسپورٹ دفاترمیں ایجنٹوں کیخلاف کریک ڈائون جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.