قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات ونشریات کا اجلاس ٗ سیکرٹری اطلاعات نے مستقل کے پلان بارے آگاہ کیا
جنوبی ایشیا میں موسمیاتی تبدیلیوں کے پیش نظر تمام ٹی وی چینلز پر پبلک سروس میسج کے طور موسم کی پیشن گوئی کی جائے ٗکمیٹی ارکان
بدھ 1 جولائی 2015 18:52
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ کا اکیسواں اجلاس بدھ کو یہاں پارلیمنٹ ہاؤس میں چیئرمین پیر محمد اسلم بودلہ کی زیر صدارت ہوا۔ کمیٹی کے ارکان نے پیر محمد اسلم بودلہ کو اسٹینڈنگ کمیٹی کا چیئرمین منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔ وزارت اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ کے سیکریٹری محمد اعظم نے اسٹینڈنگ کمیٹی کو وزارت اور اس کے متعلقہ اداروں کی ایڈمنسٹریشن، امور، مقاصد اور مستقبل کے پلان کے بارے میں آگاہ کیا۔
کمیٹی نے تجویز پیش کی کہ جنوبی ایشیا میں موسمیاتی تبدیلیوں کے پیش نظر تمام ٹی وی چینلز پر پبلک سروس میسج کے طور موسم کی پیشن گوئی کی جائے جس کا اعلان ریڈیو اسٹیشنوں پر بھی ہونا چاہئے۔(جاری ہے)
کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ عوام کو موسم کی بروقت پیشنگوئی کے لئے ایک میکنزم تیار کرنے کے سلسلے میں موسمیاتی تبدیلی بارے قائمہ کمیٹی کے ساتھ ایک مشترکہ اجلاس کیا جائے۔
اجلاس میں ارکان قومی اسمبلی محمد طلال چوہدری، میاں محمد فاروق، طاہر اقبال چوہدری، زیب جعفر، پروین مسعود بھٹی، عارفہ خالد پرویز، مریم اورنگزیب، عمران ظفر لغاری، بیلم حسنین، ڈاکٹر محمد اظہر خان جدون، ملک محمد عامر ڈوگر، نعیمہ کشور خان اور وزارت اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ اور اس کے متعلقہ اداروں کے سینئر افسران نے شرکت کی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
کورکمیٹی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے والوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
-
پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی ‘ سپیکرملک احمد خان
-
اوگرا نے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 140.88 روپے کمی کردی
-
مزدور اور محنت کش طبقہ ملک کی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، مزدور طبقے کے حقوق کا تحفظ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے ناگزیر ہے، سردارایازصادق
-
ہماری کمزوری ہے کہ فیض آباد دھرناکیس کے ذمہ داروں کو سزا نہیں دے سکے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.