اولمپک کوالیفائنگ راؤنڈ، دوسرے کوارٹر فائنل میں انگلینڈ نے پاکستان کو 2-1 سے شکست دے کر اولمپک کیلئے کولیفائی کرلیا
پاکستان کو اولمپک میں شرکت کرنے کیلئے پانچویں پوزیشن کا میچ جیتنا ہوگا پاکستان کی جانب سے واحد گول عمر بھٹہ آخری ہاف میں کیا
بدھ 1 جولائی 2015 21:30
اینٹورپ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء ) بیلجیم کے شہراینٹورپ میں جاری ورلڈ ہاکی لیگ کے دوسرے کوارٹر فائنل میں انگلینڈ نے پاکستان کو 2-1 سے شکست دے کر اولمپک کیلئے کولیفائی کرلیا ، پاکستان کو اولمپک میں شرکت کرنے کیلئے پانچویں پوزیشن کا میچ جیتنا ہوگا ۔ تفصیلات کے مطابق ورلڈ ہاکی لیگ کے دوسرے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 2-1 سے شکست دیدی جس کے بعد انگلینڈ نے 2016ء میں ہونیوالے اولمپکس میں کولیفائی کرلیا ۔
انگلینڈ کی جانب سے میچ کے آغاز میں ہی پاکستان کے ہاف میں تابڑ توڑ حملے کیے گئے ، انگلینڈ کی ٹیم نے پہلے ہاف کے چوتھے منٹ میں پہلا گول کیا جبکہ دوسرا گول پہلے ہی ہاف کے نویں منٹ میں کرکے پاکستان کے خلاف فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ۔ پاکستان کی جانب سے واحد گول آخری ہاف میں کیا گیا ، پاکستان کی جانب سے واحد گول عمر بھٹہ نے کیا ۔(جاری ہے)
واضح رہے کہ پاکستان ورلڈ ہاکی لیگ میں اس سے پہلے چار میچ کھیل چکا ہے جن میں سے ایک میں فتح اور ایک میں شکست ہوئی جبکہ بھارت اور فرانس کے ساتھ پاکستا کے میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوئے تھے۔
پاکستان نے پولینڈ کیخلاف 2-1سے کامیابی حاصل کی تھی جبکہ آسٹریلیا کے ہاتھوں گرین شرٹس کو 6-1سے عبرتناک شکست ہوئی تھی ،روایتی حریف بھارت کیخلاف سنسنی خیز مقابلہ کے بعد میچ 2-2گول سے برابر رہا تھا اور فرانس کیخلاف بھی میچ 2-2گول سے برابر رہاتھا۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
آئی پی ایل بائولرز کیلئے آسان نہیں، سارو گنگولی کا اعتراف
-
پاکستان کرکٹ ٹیم 28 ماہ سے ہوم گرائونڈ پر سیریز میں کامیابی سے محروم
-
بابا بھولا پیر فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ 9 جون سے شروع ہو گا
-
انڈین پریمیئرلیگ ،پنجاب کنگز نے کولکتہ کے خلاف سب سے بڑے کامیاب تعاقب کا ریکارڈ بنا دیا، عالمی ریکارڈ بن گیا
-
امارات کی کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ 2025 کے لیے کوالیفائی کرلیا
-
طارق بگٹی کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کا صدر بنانے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.