تمام حکومتی ادارے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں ، وفاقی محتسب
وفاقی محتسب کہ بیرون ملک پاکستانیوں کے مسائل ایک ہی چھت کے نیچے حل کرنے کیلئے مختلف اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، سلمان فاروقی
بدھ 1 جولائی 2015 21:55
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) وفاقی محتسب محمد سلمان فاروقی نے تمام حکومتی اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں کیونکہ ملکی معیشت کیلئے بیرون ملک پاکستانی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ وفاقی محتسب سیکرٹرٹ میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وفاقی محتسب نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانیوں کے مسائل ایک ہی چھت کے نیچے حل کرنے کیلئے مختلف اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں،92 پاکستانی سفارتخانوں میں فوکل پرسن تعینات کر دیئے گئے ہیں ۔
اجلاس میں وفاقی حکومت کے کم و بیش 32 اداروں کے سربراہان اور نمائندوں نے شرکت کی۔ وفاقی محتسب نے بیرون ملک پاکستانیوں کے شکایات کمشنر حافظ احسان احمد کھوکھر کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بیرون ملک پاکستانیوں کے مسائل میں گہری دلچسپی لیتے ہوئے تمام سرکاری اداروں کے متعدد اجلاس منعقد کیے ہیں اور ان سرکاری اداروں کے اندر فوکل پرسنز مقرر کر دیئے گئے ہیں جو بیرون ملک پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.