کاشتکاروں میں دالوں کی نئی پیداواری ٹیکنالوجی متعارف کروائی جائے تو درآمد پر خرچ ہونے والا قیمتی زرمبادلہ بچایاجاسکتاہے، ماہرین جامعہ زرعیہ
جمعرات 2 جولائی 2015 14:09
فیصل آباد ۔2 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) جامعہ زرعیہ فیصل آباد کے ماہرین زراعت نے کہاہے کہ اہم دالوں کی ملکی ضروریات درآمد سے پوری کی جاتی ہیں لہٰذا اگرکاشتکاروں میں نئی پیداواری ٹیکنالوجی متعارف کروائی جائے تو دالوں کی درآمد پر خرچ ہونے والا قیمتی زرمبادلہ بچایاجاسکتاہے۔ ایک ملاقات کے دوران انہوں نے بتایاکہ چنا ، مسور ، مونگ ، ماش پنجاب میں کاشت کی جانیوالی اہم دالیں ہیں لیکن مونگ کے علاوہ چنا ،مسور ، ماش کی ملکی ضروریات درآمد سے پوری کی جاتی ہیں ۔
انہوں نے کہاکہ کاشتکاروں کو نئی اور زیادہ پیداوار دینے والی اقسام کی کاشت سمیت نئی پیداواری ٹیکنالوجی سے روشناس کرواکر جہاں دالوں کی مجموعی ملکی پیداوار میں اضافہ ممکن بنایاجاسکتاہے وہیں ان دالوں کی امپور ٹ پر خرج کئے جانے والے کثیر زر مبادلہ کی بھی بچت ہو سکتی ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے بتایاکہ دالیں ہماری خوراک کا اہم حصہ ہیں جو سستے داموں پروٹین مہیاکرنے میں بھی اپنا ثانی نہیں رکھتیں نیز انسانی خوراک کو غذائیت کے اعتبار سے بہتر اور متوازن بنانے سمیت بڑھتی ہوئی آبادی کی ضروریات کو پوراکرنے کیلئے بھی دالوں کی پیداوار میں اضافہ اشد ضروری ہے ۔
انہوں نے بتایاکہ دالیں پھلی دار اجناس کے خاندان سے تعلق رکھنے کے ناطے ہوا سے نائٹروجن حاصل کرکے جڑوں پر موجود منکوں کے ذریعے زمین میں داخل کرکے پودوں کیلئے دستیاب بناتی اور زمین کی زرخیزی کو بحال رکھتی ہیں۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ محکمہ زراعت اس ضمن میں اپنے تما م وسائل بروئے کار لائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول میسر ہے، صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کی آسٹریا کی سفیر سے گفتگو
-
عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں ایک ہفتے کے دوران استحکام رہا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی پونڈ بھی مہنگا ہو گیا
-
ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا
-
کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن
-
سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن
-
ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.