پری مون سون بارشوں کے کپاس کی فصل پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے ، ماہرین زراعت
جمعرات 2 جولائی 2015 14:09
فیصل آباد ۔2 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) جامعہ زرعیہ فیصل آبادکے ماہرین زراعت نے کہاہے کہ بارشوں سے ہوامیں موجود نمی میں اضافہ ہو گیا ہے تاہم موجودہ پری مون سون بارشوں کے کپاس کی فصل پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے نیز فصل پر گزشتہ سال کی نسبت ضرررساں کیڑوں کا حملہ بھی کم دیکھنے میں آرہاہے مگر پھر بھی کاشتکار بارشوں کے دوران کپاس کی بہتر دیکھ بھال کیلئے ہفتہ میں 2بار پیسٹ سکاؤٹنگ یقینی بنائیں ۔
انہوں نے کہاکہ امسال اب تک موزوں موسمی حالات کی وجہ سے کپاس کی فصل بہتر نشوونما کررہی ہے اورفصل پر نقصان رساں کیڑوں بالخصوص سفید مکھی ،سبز تیلے اور تھرپس کا حملہ گزشتہ سالوں کی نسبت کم دیکھنے میں آیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بارشوں سے ہوا میں نمی بڑھ جاتی ہے جس کی وجہ سے سفید مکھی کے حملہ کا امکان بڑھ جاتا ہے اورسفید مکھی کے بالغ اور بچے پتوں کی نچلی سطح سے رس چوس کر پودے کو کمزور کردیتے ہیں جس سے پھول ، ڈوڈی اور ٹینڈے لگنے کا عمل متاثر ہوتا ہے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کاشتکاروں کو سفارش کی کہ وہ فصل کپاس میں موجودہ بارشوں کا پانی زیادہ دیر تک کھڑا نہ رہنے دیں کیونکہ اس سے پودوں کی جڑوں کو آکسیجن کی فراہمی نہ ہونے کی وجہ سے خوراک بنانے کا عمل متاثر ہوتا ہے اورپودوں پر موجود پھول وڈوڈی کا کیرا بڑھ جاتا ہے نیز اگیتی کاشتہ کپاس کے کھلنے والے ٹینڈوں کی کپاس کے ریشہ کی کوالٹی متاثر ہوتی ہے ۔
انہوں نے کہاکہ بارشوں کا پانی اگر 24گھنٹے کھیت میں کھڑا رہ جائے تو پودوں کی بڑھوتری متاثر ہوتی ہے جبکہ یہ پانی 48گھنٹے سے زائد کھیت میں کھڑا رہ جائے تو پودے مرجھانے لگتے ہیں۔ انہوں نے کاشتکاروں کو ہدایت کی کہ زیادہ بارشوں کے پانی کو فوری طورپر کپاس کے کھیتوں سے چارہ ،دھان اور کماد کی فصلوں کے کھیتوں میں نکال دیں اور بارشوں کا عمل زیادہ دنوں تک ہونے کی صورت میں پودوں کی خوراک کی کمی کو پورا کرنے کیلئے دوفیصد یوریا کا محلول بنا کر سپرے بھی کیاجائے ۔مزید تجارتی خبریں
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی پونڈ بھی مہنگا ہو گیا
-
ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا
-
کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن
-
سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن
-
ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا
-
بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.