زبردستی فطرہ وصول کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی،رینجرز
جمعرات 2 جولائی 2015 14:30
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء)پاکستان رینجرزسندھ کے ترجمان نے ایم کیو ایم کی پریس کانفرنس کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ فطرے کے نام پر زبردستی رقم لینے والوں کے حق میں پریس کانفرنس کرنا دراصل سماج دشمن عناصر کو سپورٹ کرنے کے مترادف ہے۔
(جاری ہے)
رات گئے رینجرز ترجمان کی جانب سے جاری کیئے گئے بیان کے مطابق گلبہار میں کارروائی کے دوران ایم کیو ایم کے 16 کارکنان کو گرفتار کرلیا گیا جو علاقے میں زبردستی فطرانہ جمع کررہے تھے۔
ملزمان کے قبضے سے ایک ہزار کے قریب فطرانے کی پرچیاں اور اکتیس ہزار پانچ سو روپے کی رقم بھی برآمد ہوئی ہے۔ ترجمان کے مطابق رینجرز گرفتار افراد کو عدالت میں پیش کرے گی جبکہ تفتیش میں بے گناہ ثابت ہونیوالے افراد کو رہا کردیا جائے گا۔ ترجمان نے کہا کہ رینجرز کسی بھی گروپ یا مذہبی جماعت کو زبردستی فطرانہ وصول کرنے کی اجازت نہیں دے گی۔ عوام ایسے عناصر کی شکایت رینجرز کے ہیلپ لائن نمبر1101پر کرسکتے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.