وزیراعلیٰ شہبازشریف کی زیرصدارت اجلاس،پنجاب پولیس نظام میں اصلاحات کاتفصیلی جائزہ لیا گیا
عوام کے جان ومال کا تحفظ ،دادرسی پولیس کی ذمہ داری ہے ، نظام میں مجوزہ اصلاحات کا بنیادی محور عام آدمی ہے کابینہ کمیٹی آئندہ سات روز میں پولیس نظام میں اصلاحات کے حوالے سے حتمی سفارشات پیش کرے‘وزیراعلیٰ کی ہدایت
جمعرات 2 جولائی 2015 17:13
لاہور ( (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) )وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیرصدارت یہاں اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا،جس میں پنجاب کے پولیس نظام میں اصلاحات ،تھانہ کلچر کی تبدیلی اورپولیس کی کارکردگی مزید بہتر بنانے کے حوالے سے مختلف تجاویز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔وزیراعلیٰ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کی اولین ذمہ داری عوام کے جان ومال کا تحفظ اوران کی فوری دادرسی ہے۔
پولیس کو نئے تقاضوں اور عوامی امنگوں پر پورا اترنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ تھانے میں عام آدمی کی فوری شنوائی ہونی چاہیے۔جرائم کی روک تھام اورجرائم پیشہ افراد کی بیخ کنی بھی پولیس کے بنیادی فرائض میں شامل ہے ۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ پولیس نظام میں مجوزہ اصلاحات کا بنیادی محورعام آدمی ہے،جسکی تھانے میں دادرسی ہونی چاہیے۔(جاری ہے)
پولیس میں احتساب کا کڑا نظام بھی ضروری ہے ۔
پولیس نظام میں بہتری کیلئے انتہائی سود مند تجاویز سامنے آئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان تجاویز کی روشنی میں حتمی سفارشات پیش کی جائیں ۔کابینہ کمیٹی تمام تجاویز کا ہر پہلو سے جائزہ لیکرآئندہ سات روز میں حتمی سفارشات پیش کرے۔اجلاس کے دوران پولیس نظام میں اصلاحات کے حوالے سے متعدد تجاویز پیش کی گئیں اوران تجاویز پر تفیصل کے ساتھ غور وغوص کیا گیا۔صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اﷲ خان،ایم این اے حمزہ شہباز،معاون خصوصی رانا مقبول احمد،ایم پی اے زعیم حسین قادری، چیف سیکرٹری،انسپکٹر جنرل پولیس،متعلقہ سیکرٹریز اوراعلی حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.