ہیڈ چناواں کے قریب پل ٹوٹنے سے ٹرین کی تین بوگیاں نہر میں جاگریں‘متعدد مسافر زخمی

Zeeshan Haider ذیشان حیدر جمعرات 2 جولائی 2015 17:30

گوجرانوالہ( (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) ) ہیڈ چناواں کے قریب پل ٹوٹنے سے ٹرین کی 3 بوگیاں نہر میں گرگئیں حادثہ میں متعدد مسافر زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق مال بردار ٹرین وزیرآباد سے فیصل آباد جارہی تھی جس میں 3 مسافر بوگیاں بھی لگائی گئی تھیں جو ہیڈ چناواں کے قریب پل ٹوٹنے کے باعث نہر میں گر گئیں جس کے نتیجے میں متعدد افراد ڈوب گئے۔ حادثے کے بعد ریسکیو ٹیمیں اور مقامی افراد جائے وقوعہ پر پہنچے جہاں ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا ہے ذرائع کے مطابق تینوں بوگیوں میں 80 سے 90 افراد سوار تھے جن میں سے 20 سے 30 افراد کو نکال لیا گیا ہے۔ریلوے ذرائع کے مطابق حادثہ فیصل آباد وزیرآباد سیکشن کے درمیان پیش آیامال بردار ٹرین فیصل آباد سے وزیرآباد آرہی تھی۔