عوامی حقوق کاتحفظ ، درپیش مشکلات کاازالہ اولین ترجیح ہے، ضیاء اﷲ آفریدی
تحریک انصاف نے قومی سلامتی ،عوامی مفاد کو ترجیحات میں ہمیشہ سر فہرست رکھا ہے،وزیر معدنی ترقی خیبرپختونخوا
جمعرات 2 جولائی 2015 18:45
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء)خیبر پختونخوا کے وزیربرائے معدنی ترقی اور پشاور میگا پراجیکٹس کے کوآرڈنیٹر و فوکل پرسن ضیاء اﷲ آفریدی نے واضح کیاہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے قومی سلامتی اور عوامی مفاد کو اپنی ترجیحات میں ہمیشہ سر فہرست رکھا ہے یہی وجہ ہے کہ عوام نے پی ٹی آئی کے خلاف بے شمار سازشوں کے باوجود اس پر اپنے اعتماد کے اظہارکااعادہ کیا ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز سے یہاں سے جاری ایک خصوصی بیان میں کیا۔ انہوں نے کہاکہ جمہوری نظام حکومت کا خاصہ یہ ہے کہ اس کا مرکز و محور عوام ہواکرتے ہیں۔پی ٹی آئی نے عوامی حقوق کے تحفظ کو یقینی بناتے ہوئے حقیقی جمہوری اقدارکوفروغ دیاہے جسکی بدولت یہ پاکستان کی مقبول ترین جماعت بن چکی ہے۔(جاری ہے)
صوبائی وزیر کاکہناتھاکہ صوبے میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد میں پہل کرناموجودہ صوبائی حکومت کے عوام دوست جذبات کی عکاسی کرتا ہے جبکہ دیگر صوبے اس سلسلے میں پس و پیش سے کام لے رہے ہیں۔
انہوں نے مزیدکہاکہ 5جولائی کو ہونے والے دوبارہ بلدیاتی انتخابات میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے جا رہے ہیں جس سے بد انتظامی اور گڑبڑکرنے کی کوئی گنجائش نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ خیبر پختونخوامیں بلا تاخیر دوبارہ انتخابات کا انعقاد پی ٹی آئی کے حقیقت پسندانہ اورلچکداررویے کا واضح ثبوت ہے۔مزید قومی خبریں
-
پی ٹی آئی اور مولانا اکٹھے ہوگئے تو حکومت تین سے چار ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی،فواد چودھری
-
اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات سب کے سامنے ہوں گے، کوئی پوشیدہ بات نہیں ہوگی، علی امین گنڈاپور
-
مرضی کے فیصلوں کیلئے ججوں پر دبائو بڑھایا جارہا ہے، شعیب شاہین
-
نارنگ منڈی، جہیز میں گاڑی نہ لانے کا رنج ، شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی کو قتل کر دیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز (کل )30 سے زائد فیلڈ ہسپتالوں کا افتتاح کریں گی
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کااجلاس
-
فواد چوہدری کی حاضری معافی کی درخواست منظور
-
وزیر اعلی مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس ، پنجاب انٹی گریٹڈ پبلک پراسیکیوشن سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ
-
خالد مقبول صدیقی کا نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کا دورہ
-
پاکستان کرغزستان کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہی: گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان
-
شریف خاندان اور زرداری دونوں بادشاہت چاہتے ہیں، شیریں مزاری
-
عام انتخابات میں نیٹ ورک اور انٹرنیٹ معطل کرنا آزادی اظہار پر پابندی تھا، رپورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.