پی ایس ڈی پی کے تحت ریلویز ڈویژن کے جاری ترقیاتی منصوبوں کیلئے 41 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں
جمعرات 2 جولائی 2015 20:35
اسلام آباد ۔2 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) مالی سال2015-16 ء کے دوران سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام( پی ایس ڈی پی) کے تحت ریلویز ڈویژن کے جاری ترقیاتی منصوبوں کیلئے 41 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔
(جاری ہے)
پی ایس ڈی پی کے اعدادوشمار کے مطابق ریلویز کی جاری ترقیاتی سکیموں کیلئے 27 ارب 60 کروڑ44لاکھ 24 ہزار روپے مختص کئے گئے ہیں اور نئے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 11 ارب43 کروڑ45 لاکھ 76 ہزار روپے مختص کئے گئے ہیں جبکہ مالی سال2015-16ء کے دوران سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام ( پی ایس ڈی پی) کے تحت ریلویز ڈویژن کے چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کیلئے ایک ارب96کروڑ10 لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں۔
گوادر کو کراچی سے منسلک کرنے کیلئے پی سی ٹو منصوبے کی فزیبلٹی کیلئے ایک کروڑ ، حویلیاں میں نئے ڈرائی پورٹ کیلئے زمین کی خریداری کیلئے 30 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ اسی طرح پورٹ قاسم سے بن قاسم تک ٹریک کی حالت بہتر بنانے اور ڈبلنگ آف ٹریک منصوبے کیلئے ایک ارب 30 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ مین لائن کی اپ گریڈیشن کیلئے 30 کروڑ مختص کئے گئے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.