مدارس عربیہ سے تعلیم حاصل کرنے والے طلباء کو اسلام کی حقیقی تصویر دنیا کے سامنے پیش کرنی ہے‘طاہر محمود اشرفی
اسلام نے عصر حاضر کے علوم کے حصول سے منع نہیں کیا ہے، اسلام نے بچیوں کی تعلیم پر زوردیا ہے‘پاکستان علما ء کونسل کی طلباء کے وفود سے گفتگو
جمعرات 2 جولائی 2015 21:35
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء ) مدارس عربیہ سے تعلیم حاصل کرنے والے طلباء کو اسلام کی حقیقی تصویر دنیا کے سامنے پیش کرنی ہے،اسلام نے عصر حاضر کے علوم کے حصول سے منع نہیں کیا ہے، اسلام نے بچیوں کی تعلیم پر زوردیا ہے۔آج دینی مدارس میں ڈھائی لاکھ بچیاں تعلیم حاصل کررہی ہیں۔یہ بات پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین اور وفاق المساجد پاکستان (رجسٹرڈ)کے صدر حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے مختلف مدارس کے فارغ التحصیل ہونے والے طلباء کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ آج بعض انتہا پسند اور دہشتگرد گروہ اسلام کے نام پر گمراہی پھیلارہے ہیں ایسے گروہوں کا مقابلہ کرنے کیلئے دینی مدارس کے طلباء ،علماء ،آئمہ مساجد کو جدوجہد کرنی ہوگی تاکہ اسلام کا پیغام جو امن ،سلامتی ،رواداری اور محبت کا پیغام ہے وہ دنیا تک پہنچ سکے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ مدارس عربیہ کے بارے میں بے بنیاد پروپیگنڈہ کیاجارہاہے ۔
پاکستان میں موجود کسی بھی مدرسہ میں دہشتگردی کی تربیت نہیں دی جاتی اور اگر کسی مدرسہ میں ایسا ہورہا ہے تو حکومت اسے منظر عام لائے اور اس کیخلاف ایکشن لے۔مدرسہ رجسٹریشن کے معاملہ پر مدارس نے حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کیا ہے لیکن بلاجواز مدارس کو حراساں کرنا قبول نہیں ۔ حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ پاکستان علماء کونسل نے ملک بھر میں مدارس عربیہ کے طلباء ،اساتذہ ،آئمہ اور خطباء کیلئے مختلف موضوعات پر معلوماتی اور تربیتی نشستوں کے پروگرام تشکیل دئیے ہیں جن میں ملک کے نامور سکالرز ،علماء ،مفکرین اور دانشور شریک ہوں گے۔اس سلسلہ میں مرکزی وائس چیئرمین مولانا عبد الکریم ندیم کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔اس موقع پر صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی، مولانا ایوب صفدر، پیر نعیم اللہ فاروقی،مولانا عمر عثمانی،،مولانا فہیم الحسن،مولانا رسال الدین آزاد ،مولاناقاری محمد مشتاق،مولانا عمار بلوچ ،مولانا اسلم قادری،مولانا ذکاء الرحمن ،مولانا محمد حسین آزادودیگر بھی موجود تھے۔مزید اہم خبریں
-
وفاقی وزیر داخلہ خضدار میں دھماکے کی مذمت ، خضدار پریس کلب کے صدر محمد صدیق مینگل کی شہادت پر صدمے کا اظہار
-
وزیراعظم کی گندم خریداری سے متعلق ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت
-
’آئی کیوب قمر‘‘خلا میں پاکستان کا پہلا قدم ہے،وزیراعظم کی چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ بھجوانے پر قوم اور سائنسدانوں کو مبارکباد
-
گلگت بلتستان میں بس کھائی میں جا گری، 20 افراد ہلاک
-
بات چیت کیلئے تیار ہوں لیکن پہلے چوری شدہ مینڈیٹ واپس کیا جائےگا
-
پاکستان نے اوسلو شوٹنگ کا ملزم ناروے کے حوالے کر دیا
-
احسن اقبال سے چیئرمین سپارکو کی ملاقات، مختلف امورپر تبادلہ خیال
-
صحافت جمہوریت ، احتساب اور متنوع آوازوں کے لئے پلیٹ فارم فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے، چیئرمین سینیٹ
-
صدرمملکت کی چاند کیلئے پاکستان کے پہلے سیٹلائٹ مشن کی کامیاب لانچنگ پر مبارکباد
-
وزیراعظم نے چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ بھجوانے کے مناظر براہ راست دیکھے اور مسرت کا اظہار کیا
-
وائٹ پیپر سے 2018 کے کرتوت سفید نہیں ہوں گے، طلال چوہدری
-
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پاکستان میں دفتر کیوں نہیں کھولتی عطاء اللہ تارڑ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.