نعیم الحق کی عمران خان کے بھانجوں پر پولیس کے بہیمانہ تشدد کی مذمت
واقعہ گلو طرز حکومت کی شرمناک مثال ہے، میڈیا کو مدعو کر کے واقعے کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش کی گئی، سیکرٹری اطلاعات تحریک انصاف
جمعرات 2 جولائی 2015 21:40
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نعیم الحق نے لاہور میں چیئرمین تحریک انصاف کے بھانجوں پر پولیس کے بہیمانہ تشدد کی شدید مذمت کی ہے اور اسے گلو طرز حکومت کی ایک شرمناک مثال قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز چیئرمین تحریک انصاف کے بھانجوں کو لاہور میں آٹھ کے قریب پولیس اہلکاروں کی جانب سے غیر قانونی طور پر روکا گیا اور انہیں تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
بعد ازاں چیئرمین تحریک انصاف سے تعلق کی بناء پر معاملے کو سیاسی رنگ دینے کیلئے موقع پر میڈیا کو مدعو کیا گیااور اسے سیاسی رنگ دینے کی کوشش کی گئی۔ ان کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ نواز کی جانب سے پنجاب میں پولیس کا سیاسی استعمال انتہائی شرمناک ہے اور جھوٹی معلومات پر مبنی اس پورے ڈرامے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔(جاری ہے)
ان کے مطابق آئی جی پنجاب کو فوری طور پر ایسے واقعات کا نوٹس لینا چاہیے اور اپنے ادارے کو سیاسی اثر ورسوخ سے پاک کرنے کیلئے موثر حکمت عملی اختیا رکرنی چاہیے۔
قبل ازیں پاکستان تحریک انصا ف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نے نجم سیٹھی سے منسوب35پنکچر والے معاملے کو حقیقت پر مبنی قرار دیا اور کہا اس معاملے پر نجم سیٹھی سے معذرت کی بالکل کوئی ضرورت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر عارف علوی سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پر اپنے بیان کی وضاحت کر چکے ہیں جسے کافی سمجھا جانا چاہیے۔مزید اہم خبریں
-
وزیر داخلہ کا لاہور کراچی میں ایک پاسپورٹ دفتر24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایمل ولی خان بلا مقابلہ عوامی نیشنل پارٹی کے صدر منتخب
-
صادق خان مسلسل تیسری بار میئر لندن منتخب، وزیراعظم کی مبارکباد
-
سعودی وزیر خارجہ کی اسحاق ڈار سے ملاقات
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.