امریکی حکومت توانائی کے بحران پر قابو پانے میں پاکستان کی مدد کرے، لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری صدر اعجاز اے ممتاز
دوطرفہ تجارتی و معاشی تعلقات مستحکم کرنے کے لیے بھرپور کوششیں کریں گے، ایرک مارٹینی لاہور چیمبر میں یو ایس قونصلیٹ لاہور کے پولیٹیکل اینڈ اکنامک چیف ایرک مارٹینی سے گفتگو
جمعرات 2 جولائی 2015 22:49
لاہور ۔2 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر اعجاز اے ممتاز نے کہا کہ امریکی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ توانائی کے بحران پر قابو پانے میں پاکستان کی مدد کرے۔ وہ لاہور چیمبر میں یو ایس قونصلیٹ لاہور کے پولیٹیکل اینڈ اکنامک چیف ایرک مارٹینی سے گفتگو کررہے تھے۔ میٹنگ کے دوران پاکستانی مصنوعات کی امریکی منڈیوں تک رسائی، پاکستان میں توانائی کا بحران، اور امریکی سرمایہ کاری سمیت دیگر بہت سے موضوعات زیر بحث آئے۔
لاہور چیمبر کے صدر نے امریکی حکومت پر زور دیا کہ وہ پاکستان میں توانائی کا بحران حل کرنے میں مدد کرے۔امریکی سرمایہ کاروں کو پاکستان کے انرجی سیکٹر میں زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری کرنی چاہیے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اگر امریکہ معاشی چیلنجز سے نمٹنے میں پاکستان کی مدد کرتا ہے تو اس سے دونوں ممالک کے تعلقات مزید مستحکم ہونگے۔ اعجاز اے ممتاز نے کہا کہ پاکستان کی امریکہ کو برآمدات ابھی چار ارب ڈالر کی سطح کو نہیں چھوپائیں حالانکہ پاکستان امریکہ کو پانچ سے چھ ارب ڈالر کی برآمدات کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے لیکن اس کے لیے امریکہ پاکستانی مصنوعات کو اپنی منڈی تک ڈیوٹی فری رسائی فراہم کرے جس سے پاکستان کے بہت سے معاشی مسائل حل ہوسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان فری ٹریڈ ایگریمنٹ بھی پاکستان کی امریکہ کو برآمدات بڑھانے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔ یو ایس قونصلیٹ لاہور کے پولیٹیکل اینڈ اکنامک چیف ایرک مارٹینی نے لاہور چیمبر کے صدر کو یقین دہانی کرائی کے وہ دوطرفہ تجارتی و معاشی تعلقات مستحکم کرنے کے لیے بھرپور کوششیں کریں گے۔مزید تجارتی خبریں
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ ڈالر سستا ہو گیا
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہو گیا
-
کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کے بھاؤ میں مندی کا عنصر غالب رہا
-
100 اور1500 روپے ما لیت کے انعا می با نڈزکی قرعہ اندازی 15 مئی کو ہو گی
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں1600 روپے کمی ریکارڈ
-
سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا
-
سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 38 ہزار روپے ہوگئی،آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن
-
برائلر گوشت کی قیمت مستحکم، فارمی انڈے مہنگے
-
گزشتہ 3 دنوں سے جاری 3 فیصد کریکشن کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے مندی کے بادل چھٹ گئے اور جمعہ کو زبردست تیزی کا رجحان غالب آگیا جس کی وجہ سے مارکیٹ ایک بار پھرنہ
-
انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر گھٹ گئی
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے اختتام پر تیزی کارحجان، انڈکس 1244.45 پوائنٹس(1.76فیصد) اضافہ کے بعد71902.09 پوائنٹس پربند
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.