بینکوں سے رقوم نکلوانے پر عائد ود ہولڈنگ ٹیکس واپس لیا جائے، مرزا فضل الرحمن
جمعہ 3 جولائی 2015 15:30
سلانوالی۔3جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء)سرگودھا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے حکومت پر زور دیا ہے کہ بینکوں سے رقوم نکلوانے پر عائد وِد ہو لڈنگ ٹیکس فوری طور پر واپس لے کیو نکہ اِس سے نہ صرف تاجر برادری بری طرح متاثر ہو گی بلکہ نقد لین دین کا رجحان بڑھنے سے بینکنگ سیکٹر تباہ ہونے کا خدشہ ہے ۔ مرزا فضل الرحمٰن نے کہا کہ بینکوں سے رقوم نکلوانے پر عائد وِد ہولڈنگ ٹیکس نے تاجر برادری میں بے چینی کی لہر دوڑا دی ہے ، کیونکہ اِس سے کاروباری معاملات مزید خراب ہونے کا اندیشہ ہے ۔
انہوں نے کہا اِس ود ہو لڈنگ ٹیکس سے نقد لین دین میں اضافہ ہو گاجس سے ایک تو بینکنگ سیکٹر زوال پذیر ہو گا اور دوسری طرف چوروں وڈاکوؤں کی چاندی ہو جائے گی۔ اُنہوں نے کہا کہ بینکوں کے ذریعے لین دین کم ہونے سے غیر دستاویزی معیشت کو فروغ حاصل ہو گا جو کسی طرح بھی حکومت کے مفاد میں نہیں ہے، حکومت بلا واسطہ ٹیکسز لگانے کی بجائے تاجر برادری کو سہولیات دے تاکہ دوسرے تاجروں کی حوصلہ افزائی بھی ہو ۔(جاری ہے)
مرزا فضل الرحمٰن نے مزید کہا کہ حکومت وِد ہولڈنگ ٹیکس کے نفاذ جیسے اقدامات اُٹھانے کی بجائے ٹیکس نیٹ کو وسعت دے تو زیادہ بہتر نتائج حاصل ہو نگے ۔ اُنہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ حکومت اِنکم ٹیکس کی شرح بھی کم کرئے جس سے تاجر برادری کو ریلیف ملے گا۔
مزید تجارتی خبریں
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی پونڈ بھی مہنگا ہو گیا
-
ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا
-
کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن
-
سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن
-
ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا
-
بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.