بلائینڈ کرکٹ کونسل سابق قومی کھلاڑیوں کو عیدالفطرکے موقع پر مالی معاونت فراہم کرے گی
جمعہ 3 جولائی 2015 15:41
اسلام آباد ۔3 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) پاکستان بلائینڈ کرکٹ کونسل ایکس پلیئرز بینیفٹ فنڈز کے سلسلے میں تین سابق قومی کھلاڑیوں کو عیدالفطرکے موقع پر مالی معاونت فراہم کرے گی۔
(جاری ہے)
پاکستان بلائینڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین اور ورلڈ بلائینڈ کرکٹ کونسل کے صدر سید سلطان شاہ کے مطابق کونسل نے عیدالفطرکے موقع پر تین سابق کھلاڑیوں کو فی کس50،50 ہزار روپے مالی معاونت دینے کا فیصلہ کیا ہے جن میں پشاور سے تعلق رکھنے والے سابق کھلاڑی زرین خان جو کہ فالج کے مرض میں مبتلا تھے، اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے قومی کھلاڑی عامر قیوم جو کہ6 ماہ قبل انتقال کرچکے ہیں ان کے خاندان کیلئے50 ہزار جبکہ سابق قومی کھلاڑی ذوالفقار احمد جوکہ پشاور سے تعلق رکھتے ہیں کی عیدالفطرکے موقع پر50 ہزار روپے کی مالی معاونت کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ ان تینوں کھلاڑیوں نے اپنے ملک کا نام روشن کیا اس لئے کونسل نے انہیں مالی معاونت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان سب کو آئندہ چند روز تک رقوم دی جائیں گی۔ پاکستان بلائینڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین نے مخیر حضرات سے اپیل کی ہے کہ وہ بھی ان کے ساتھ اس کارخیرمیں حصہ لیں تاکہ ضرورت مند سابق کھلاڑیوں کی مدد کرسکیں۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
نیوزی لینڈ بورڈ نے اسکواڈ کا اعلان دو ننھے بچوں سے کروایا
-
پی سی بی جلد ہی پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ کا اعلان کرے گا
-
پرائم منسٹر نیشنل ٹیلنٹ ہنٹ ٹیبل ٹینس نیشنل لیگ شروع
-
پاکستان سپر لیگ 9 کی فاتح ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ اگلے ماہ پی ایس ایل جیت کا جشن منائے گی
-
ایل پی پی ترین کرکٹ اکیڈمی ، کنیئرڈ کالج لاہورکی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان نمائشی میچ
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، جنوبی افریقا نے کٹ کی رونمائی کر دی
-
اشہب عرفان نے روچسٹر پروم اسکواش ٹورنامنٹ جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا
-
بھارتی فین کرسٹیانو رونالڈو سے آٹو گراف لینے 1200 کلومیٹر پیدل چل کر ریاض پہنچا
-
قومی کھیل ہاکی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،حنیف عباسی
-
پاکستانی کرکٹ ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرنا چاہتے ہیں، جیسن گلیسپی
-
انڈین پریمیئر لیگ میں بولرز پیسے لے کر تباہ ہورہے ہیں : وسیم اکرم
-
پاکستان اگلے سال سائوتھ ایشن گیمز کی میزبانی کرے گا ‘احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.