الخدمت فاؤنڈیشن رمضان میں دس ہزار یتیم بچوں کی کفالت کا اہتمام کرے گی،حافظ تنویر احمد
پندرہ رمضان المبارک کو عالمی سطح پر ورلڈ اورفن ڈے منانے کا فیصلہ کیا ،صدرالخدت فاؤنڈیشن اسلام آباد ش
جمعہ 3 جولائی 2015 18:20
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) الخدت فاؤنڈیشن اسلام آباد کے صدر حافظ تنویر احمد نے کہا ہے کہ الخدمت فاؤنڈیشن اس سال رمضان میں دس ہزار یتیم بچوں کی کفالت کا اہتمام کرے گی ۔ پندرہ رمضان المبارک کو عالمی سطح پر ورلڈ اورفن ڈے منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔یتیم بچوں کی کفالت اور تربیت معاشرے کی اجتماعی ذمہ داری ہے ۔
انہوں نے کہا کہ یتیم بچوں کی تعلیم اور صحت کے لئے حکومت کو معقول بندوبست کرنا چاہیے بد قسمتی سے روز بروز بگڑتی معا شی صورت حال کم آمدنی اور سماجی رویوں کے باعث بھی یتامیٰ کے خاندانوں کے لئے ایسے بچوں کا بوجھ اٹھانا مشکل ہو جاتا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے عالمی یوم ِیتامیٰ کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔(جاری ہے)
اس موقع پر الخد مت کے رہنما ء محمد سید چوہدری اور غلام سرور شاکر نے بھی خطاب کیا ۔
حافظ تنویر احمد نے کہا کہ پاکستان میں گذشتہ عشرے میں آنے میں آنے والی ناگہانی آفات بد امنی کے خلاف جنگ صحت کی سہولیات کی کمی کے باعث لاکھوں بچے اپنے خاندان کے کفیل سے محروم ہو جاتے ہیں ۔ایک اندازہ کے مطابق چالیس لاکھ سے زائد بچے یتیمی کی زندگی گذار رہے ہیں جنہیں تعلیم و تربیت اور صحت اور خوراک کی مناسب سہولیات بھی میسر نہیں ۔انہوں نے کہا الخدمت فاؤنڈیشن معاشرے میں ایک مثبت رویے ک وپروان چڑھا رہی ہے جو کہ ایک نئے اور صحت مند معاشرے کی طرف بڑھنے والا پہلا قدم ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سیاسی مذاکرات کا دروازہ بند کرکے سِول ملٹری اسٹیبلشمنٹ کو طاقتور بنایا جارہا ہے
-
امریکہ کے بعد فرانسیسی یونیورسٹی میں بھی فلسطینیوں کی حمایت میں احتجاج
-
غزہ میں امداد پہنچانے کے لیے برطانوی فوج خدمات فراہم کر سکتی ہے، رپورٹ
-
سعودی عرب میں اکنامک سمٹ، اسرائیل حماس جنگ روکنے کی ایک اور کوشش؟
-
مرغی کے گوشت کی قیمت میں 200 روپے تک کمی کا امکان
-
پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل فوج کو سیاست میں مداخلت کی دعوت دے رہے ہیں
-
عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں جرمن سفیر کی تقریر کے دوران طالب علموں کے فلسطین کی آزادی کے حق میں نعرے
-
عمران خان کو کھلی عدالتوں میں ٹرائل کا موقع دینے کی بجائے جیل ٹرائل میں سختی کردی گئی
-
چیف جسٹس اگر انصاف فراہم نہیں کرسکتے تو کرسی سے اتر جائیں، پی ٹی آئی کا مطالبہ
-
مسجد کے باہرسے چوری ، وزیراعلیٰ مریم نوازکے حکم پر بزرگ شہری کو نئی سائیکل دلوا دی گئی
-
چینی شہریوں کی حفاظت ہماری قومی ذمہ داری ہے‘ وزیر داخلہ کی چینی قونصل جنرل سے گفتگو
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.