پاکستان کا سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز کیلئے 16رکنی ٹیم کا اعلان
جمعہ 3 جولائی 2015 19:02
لاہور۔3جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے سری لنکا کے خلاف پانچ ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کے لئے 16رکنی ٹیم کا اعلان کردیا۔ وہاب ریاض،حارث سہیل اور صہیب مقصود زخمی ہونے کی وجہ سے ڈراپ جبکہ محمد عرفان ٹیم میں کم بیک کرنے میں کامیاب رہے، بلال آصف اور مختار احمد کو پہلی بار سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے جبکہ عمر اکمل اور جنید خان کو نظر انداز کر دیا گیا۔
محمد حفیظ مشکوک باؤلنگ ایکشن کے باوجود ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے۔ اعلان کردہ 16رکنی سکواڈ میں کپتان اظہر علی، احمد شہزاد، محمد حفیظ، مختار احمد، اسد شفیق، شعیب ملک ، محمد رضوان، بابر اعظم، سرفراز احمد (نائب کپتان )، یاسر شاہ، بلال آصف، عماد وسیم، انور علی، محمد عرفان، احسان عادل اور راحت علی شامل ہیں۔(جاری ہے)
چیف سلیکٹر ہارون الرشید نے قومی سلیکشن کمیٹی کے اراکین ،کپتان اظہر علی اور ہیڈ کوچ وقار یونس سے مشور ہ کرنے کے بعد اور چیئرمین پی سی بی شہر یار خان کی منظوری سے مذکورہ ٹیم کا اعلان کیا ۔
چیف سلیکٹر کا کہنا تھا کہ وہاب ریاض،حارث سہیل اور صہیب مقصود انجریز کی وجہ سے سلیکشن کے لئے دستیاب نہیں تھے ۔حارث سہیل اور صہیب مقصود ون ڈے سیریز سے مکمل طور پر آؤٹ ہوگئے جبکہ میڈیکل پینل رواں ماہ کے وسط میں وہاب ریاض کے بائیں ہاتھ کی سکیننگ کرکے ان کی صحت یابی کا اندازہ لگائے گا اور امید کی جارہی ہے کہ وہ سیریز کے آخری دو ون ڈے میچوں تک فٹ ہوجائین گے۔ اگر وہاب ریاض فٹ ہو گئے تو سلیکشن کمیٹی ٹیم مینجمنٹ سے مشورے کے بعد انہیں دوبارہ سری لنکا بھیجنے پر غو ر کیا جائے گا۔ محمد حفیظ کا باؤلنگ ایکشن کلیئر نہ ہونے کی صورت میں ان کی جگہ بلال آصف کو موقع دیا جائے گا۔ بلا ل آصف نے ثابت کیا ہے کہ وہ پاور فل شاٹس کھیلنے کے علاوہ آف سپن باؤلنگ کرسکتے ہیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
آئی پی ایل بائولرز کیلئے آسان نہیں، سارو گنگولی کا اعتراف
-
پاکستان کرکٹ ٹیم 28 ماہ سے ہوم گرائونڈ پر سیریز میں کامیابی سے محروم
-
بابا بھولا پیر فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ 9 جون سے شروع ہو گا
-
انڈین پریمیئرلیگ ،پنجاب کنگز نے کولکتہ کے خلاف سب سے بڑے کامیاب تعاقب کا ریکارڈ بنا دیا، عالمی ریکارڈ بن گیا
-
امارات کی کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ 2025 کے لیے کوالیفائی کرلیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.