کسانوں پرلگائے گئے نئے ٹیکس ظالمانہ اقدام ہے ،میاں ریحان الحق ایڈووکیٹ
پنجاب حکومت ہوش کے ناخن لے کسانوں کوگنے،گندم اورکپاس کے مناسب ریٹس نہیں ملے جس کی وجہ سے کسان پریشان ہیں جلی کے بلوں میں اضافہ ناقابل برداشت حکومت نے کسانوں کوریلیف فراہم نہ کیاتوعیدکے فوراًبعداحتجاجی تحریک چلائیں گے
جمعہ 3 جولائی 2015 21:27
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء)، کسان بورڈکے ضلعی صدر میاں ریحان الحق ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ کسانوں پرلگائے گئے نئے ٹیکس ظالمانہ اقدام ہے ،پنجاب حکومت ہوش کے ناخن لے کیونکہ اس قبل کسانوں کوگنے،گندم اورکپاس کے مناسب ریٹس نہیں ملے جس کی وجہ سے کسان پریشان ہیں۔انہوں نے کہاکہ بجلی کے بلوں میں اضافہ ناقابل برداشت ہے اگرحکومت نے کسانوں کوریلیف فراہم نہ کیاتوعیدکے فوراًبعداحتجاجی تحریک چلائیں گے۔
وفاقی اورصوبائی حکومتوں نے اپنے اپنے بجٹ میں زراعت کویکسراندازکیااورمراعات یافتہ طبقے کومزیدمراعات سے نوازاہے، صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ اگر وفاقی اورصوبائی حکومتوں نے اپنے اقدامات سے ملک میں طبقاتی تقسیم کومزید گہراکیاتوغریب اورمفلوک الحال لوگ اشرافیہ اور حکمرانوں سے سب کچھ چھین لیں گے ۔(جاری ہے)
گندم اورچاول کے کسان قلاش ہوگئے ہیں رائس ملزمالکان بھی معاشی طورپربربادہوگئے ہیں اورگذشتہ سال کاچاول برآمدنہیں ہوسکا۔
کسان قرض لے کردھان کی فصل کاشت کر رہے ہیں جبکہ حکومت نے تاحال اپنی اعلان کردہ سبسڈی کسانوں کونہیں دی نہ ہی بجٹ میں کوئی سبسڈی کااعلان کیاگیاہے ۔حکمرانوں کی صنعتکاروں کونوازنے کی پالیسی نے ملک کی زراعت کوتباہی کے دہانے پرپہنچادیاہے۔میاں ریحان الحق ایڈووکیٹ نے کہاکہ سینکڑوں ارب روپے اپنے ذاتی مفادات وتشہیرکے منصوبوں،لیپ ٹاپ ،کالی پیلی ٹرانسپورٹ اورسٹرکوں کے نام پراپناساہ سوکھاکرنے کے منصوبے بنانے والے حکمرانوں نے کسانوں کو کچھ نہیں دیاچندارب روپے کسانوں کوبلاسودقرضوں کے لئے مختص کردیئے جاتے تو کسانوں کوریلیف مل سکتاتھا۔مزید قومی خبریں
-
بھابھی نے شادی والے دن دلہا کو گرفتار کرادیا،جمشید کوارٹر تھانے کے باہر انوکھا احتجاج ،رشتے دار دلہے کی شیروانی لے کر تھانے پہنچ گئے
-
خرم شیر زمان کا سندھ حکومت پر من پسند افراد کو پروٹوکول دینے کا الزام
-
سیالکوٹ پولیس کی کارروائی،ناجائز اسلحہ کی نمائش پر 3 ملزمان گرفتار
-
سکول ٹیچر کو گھر کے باہر فائرنگ کر کے قتل اور خوبرو جوڑے کو گھر میں تیزدھار آلہ سے ذبح کر دیا گیا
-
پسند کی شادی کرنیوالی 22سالہ لڑکی کرنٹ لگنے سے جاں بحق، قتل کا خدشہ
-
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال
-
برصغیر کے عظیم مجاہد ٹیپو سلطان کا225واں یوم شہادت4مئی کو منایا جائے گا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
زرداری پی ٹی آئی ،ہمارے درمیان مفاہمت کا کردار ادا کرنا چاہیں تو خوش آمدید کہیں گے ‘ رانا تنویر حسین
-
مریم نواز کے پولیس یونیفارم پہننے کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پرسماعت بغیر کارروائی ملتوی
-
ہمیشہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہوں ، کوئی ڈیل نہ ہی کریں گے‘ خدیجہ شاہ
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.