وزیر داخلہ سندھ نے ایس ایچ او سپرہائی وے انڈسٹریل ایریا اور ایس ایچ او سکھن کو معطل کردیا

جمعہ 3 جولائی 2015 22:56

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) سندھ کے وزیر داخلہ سہیل انور سیال کے حکم پر جرائم میں ملوث ایس ایچ او سپرہائی وے انڈسٹریل ایریا سب انسپکٹر رانا حسیب اور ایس ایچ او سکھن سب انسپکٹر مٹھل بھرگڑی کو معطل کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ان پر زمینوں پر قبضے، منشیات کے اڈوں کی سرپرستی ایرانی پیٹرول وڈیزل کی اسمگلنگ، بھتہ خوری جیسے الزامات ہیں۔ آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی نے ان کے خلاف تحقیقات کا حکم دیدیا ہے۔

متعلقہ عنوان :