پاک ایران سرحدی علاقے ماشکیل میں خسرے کی وباء پھیلنے سے ایک ہی خاندان کے تین افراد جاں بحق ہو گئے

جمعہ 3 جولائی 2015 22:59

دالبندین(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء ) پاک ایران سرحدی علاقے ماشکیل میں خسرے کی وباء پھیلنے سے ایک ہی خاندان کے تین افراد جاں بحق ہو گئے۔

(جاری ہے)

یونین کونسل سوتگان کے چیئرمین امان اﷲ ریکی نے صحافیوں کو بتایا کہ مرنے والوں میں دو خواتین اور ایک تین سالہ بچی شامل ہے جبکہ متاثرہ خاندان کے سربراہ نادر ریکی بھی خسرے سے متاثر ہو گئے ہیں جن کا تعلق ماشکیل کے علاقے کلی آہوگو سے ہے۔

انہوں نے بتایا کہ علاقے میں طبی سہولیات کا شدید فقدان ہے اور خسرے جیسے وباء پر قابو پانے کے لیئے کوئی سہولت دستیاب نہیں جس کے سبب خسرے کی وباء پھیلتی جا رہی ہے جو مزید جانیں لے سکتی ہے اس لیئے صوبائی وزیر صحت رحمت بلوچ سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ماشکیل میں خسرہ کے وباء کی روک تھام کے لیئے ہنگامی طور پر طبی ٹیمیں ماشکیل روانہ کریں۔

متعلقہ عنوان :