وزیر اعظم و چیئرمین گلگت بلتستان کونسل نے گلگت بلتستان کی کابینہ کے لئے7ناموں کی منظوری دیدی
ہفتہ 4 جولائی 2015 14:53
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جولائی۔2015ء) وزیر اعظم پاکستان و چیئرمین گلگت بلتستان کونسل میاں محمد نواز شریف نے گلگت بلتستان کی کابینہ کے لئے7ناموں کی منظوری دے دی،7رکنی کابینہ پیر کو گلگت میں حلف اٹھائے گی، گورنر گلگت بلتستان چوہدری برجیس طاہر کابینہ کے ارکان سے حلف لیں گے، ہنزہ سے تعلق رکھنے والی رانی عتیقہ غضنفر بھی ممکنہ وزراء میں شامل ۔
ہفتہ کو ذمہ دار ذرائع نے اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جولائی۔2015ء کو آگاہ کیا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف نے گورنر گلگت بلتستان اور نو منتخب وزیر اعلیٰ کی طرف سے ممکنہ وزراء کی فہرست منظور کرلی ہے پہلے مرحلے پر ایک خاتون سمیت 7وزراء پر مشتمل کابینہ سامنے لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ دوسرے مرحلے میں تمام اضلاع کو ایڈجسٹ کرنے کیلئے کابینہ میں مزید توسیع کی جائے گی، کابینہ کی تقریب حلف برداری پیر کو گلگت میں گورنر ہاؤس میں منعقد ہو گی، تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن کل اتوار کو گلگت پہنچیں گے جبکہ گورنر برجیس طاہر پیر کی صبح ہی گلگت پہنچیں گے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
کورکمیٹی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے والوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
-
پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی ‘ سپیکرملک احمد خان
-
اوگرا نے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 140.88 روپے کمی کردی
-
مزدور اور محنت کش طبقہ ملک کی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، مزدور طبقے کے حقوق کا تحفظ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے ناگزیر ہے، سردارایازصادق
-
ہماری کمزوری ہے کہ فیض آباد دھرناکیس کے ذمہ داروں کو سزا نہیں دے سکے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.