کاشتکاروں کو تلوں کی منظور شدہ اقسام تل 89 اور ٹی ایس 3کاشت کرنے کی ہدایت

ہفتہ 4 جولائی 2015 16:22

فیصل آباد۔4جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جولائی۔2015ء)جامعہ زرعیہ فیصل آبادکے ماہرین زراعت نے کاشتکاروں کو تلوں کی صرف منظور شدہ اقسام ہی کاشت کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ زیادہ بارشوں والے علاقوں میں فصل کی کاشت فوری طور پروٹوں پر مکمل کر لی جائے اور درمیانی سے بھاری میرا ایسی زمین کا انتخاب کیاجائے جس میں پانی جذب کرنے اور نمی برقرار رکھنے کی بھر پور صلاحیت ہو ۔

(جاری ہے)

ایک ملاقات کے دوران انہوں نے کہاکہ تلوں کی منظور شدہ اقسام تل 89اور ٹی ایس 3 کاشت کرنے سے بہتر فصل کا حصول ممکن ہے۔ انہوں نے کہاکہ کاشتکار ڈرل سے قطاروں میں کاشت کیلئے ایک سے ڈیڑھ کلو گرام بیج فی ایکڑ اور چھٹے کے ذریعے کاشت کیلئے 6کلوگرام فی ہیکٹر استعمال کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اس ضمن میں مزید معلومات و رہنمائی کیلئے ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف سے بھی رابطہ کیاجاسکتاہے۔