لاہور : موجودہ حکومت فوج کو مفلوج کرنا چاہتی ہے، 6 ماہ قبل قومی ایکشن پلان کا ڈھونگ رچایا گیا لیکن تاحال عملدر آمد نہیں کیا گیا۔ سربراہ پاکستان عوامی تحریک طاہر القادری
سمیرا فقیرحسین ہفتہ 4 جولائی 2015 17:13
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 04 جولائی 2015 ء) : عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری کا کہنا ہے کہ 6 ماہ قبل قومی ایکشن پلان کا ڈھونگ رچایا گیا لیکن حکومت نے اب تک قومی ایکشن پلان پر عمل نہیں ہونے دیا انہوں نے کہا کہ عدالتی ریمارکس بھی ہیں کہ ایکشن پلان پر مذاق نہ کیا جائے. طاہر القادری کا کہنا تھا کہ21 ویں ترمیم کے تحت فوجی عدالتوں کو مفلوج کر دی گئی ہیں، موجودہ حکومت فوج کو تنہا کردینا چاہتی ہے.
ان کا کہنا تھا کہ اب تک کسی مسلح تنظیم پر پابندی عائد نہیں کی گئی، وفاقی اور پنجاب حکومت میں دہشت گردوں کے بے پناہ ہمدرد موجود ہیں، ان کا کہنا تھا کہ جو بھی سیاسی تنظیمی کالعدم ہیں ان کا اعلان مشرف کے دور میں ہی کیا گیا تھا۔(جاری ہے)
ملک میں قومی ایکشن پلان اس وقت آؤٹ آف ایکشن ہے اور حکومت اس پر عملدر آمد نہیں ہونے دے رہی. سر براہ عوامی تحریک کا کہمنا تھا کہ دہشتگردوں مالی معاونت کرنے والوں کے خلاف بھی اقدامات نہیں کیے جا رہے، ملک میں جان لیوا لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے، پنجاب حکومت اراکین اسمبلی کو فنڈز کے نام پر رشوت دے رہی ہے لیکن ہم پنجاب حکومت کے جا رحانہ دہشت گردانہ روش کو مسترد کرتے ہیں.
ان کا کہنا تھا کہ ہم سیاسی اور معاشی دہشت گردی کے خاتمے کے لیے اپنی آواز کو بلند اور کوششیں کرتے رہیں گے. انہوں نے مطالبہ کیا کہ بین الاقوامی فنڈنگ پر چلنے والی جماعت پر پابندی عائد کی جائے. اور اس معاملے پر جانبداری سے بالاتر ہو کر فیصلہ کیا جائے.متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
قوم اور پاکستان نو مئی کے مجرموں کو بھولے ہیں نہ بھولیں گے، وزیراعظم محمد شہباز شریف کی سوشل میڈیا ایکس پر پوسٹ
-
جتنی بھی سیاسی جماعتیں ہیں، وہ فارم 47 کے چھتری تلے سرکاری سسٹم میں آ گئی ہیں
-
پاکستان اور عالمی بنک اصلاحات اور ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے پارٹنرشپ فریم ورک پر کام کرنے پر متفق
-
وزیر اعظم شہباز شریف سے ازبکستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات،تجارت، معیشت، سیکورٹی، دفاع، سماجی روابط اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
-
تکنیکی و فنی تعلیم کو یکساں کرنے اور بیرون ملک پاکستانی افرادی قوت کیلئے پاکستان سکل کمپنی اور سکل ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کافیصلہ
-
33 سی ایم اسپیشل پراجیکٹس کی ٹائم لائن کے اندرتکمیل کے لیے ہدایات جاری
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیو یچ مولاموف کی ملاقات،تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے جمہوریہ قازقستان کے سفیر کی ملاقات، شہدا کے بچوں کیلئے قازقستان میں سٹڈی کیلئے سکالرشپ کا اعلان
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا کی ملاقات
-
ماہ ذی القعدہ کے چاند کی رویت کا اعلان
-
ڈی جی آئی ایس پی آر نے اب کہا، پی ٹی آئی تو پہلے دن سے جوڈیشل انکوائری کا کہہ رہی ہے
-
آپ محافظ ہیں مالک نہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.