حافظ آباد، تو ہین رسالت مقدمہ کا فیصلہ، دو مجرموں کو سزائے موت کا حکم
ہفتہ 4 جولائی 2015 20:04
حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جولائی۔2015ء)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج رضوان اختر نے تو ہین رسالت کے مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہو ئے دو مجرموں کو سزائے موت کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق قریبا دو سال قبل گوجرانوالہ روڈ پر عید میلاد النبی ﷺکے سلسلہ میں ایک محفل پاک منعقد ہورہی تھی۔
(جاری ہے)
جہاں پر مجرمان امجد بلاجو کہ اس سے قبل بھی سنگین نوعیت کے مقدمات میں ملوث چلا آرہا تھا اس نے اپنے ساتھی مختار ماڑو کے ہمراہ وہاں پر آکر نہ صرف اندھادھند فائرنگ بلکہ اُنہوں نے وہاں پر لگی درود شریف والی فلیکسیں اور جھنڈیاں پھاڑ دیں اور حضور پاک ﷺ کی شان میں گستاخی کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔
جس پر علاقہ میں غم وغصہ کہ لہر سرایت کرجانے پر سٹی پولیس نے ملزمان کو گرفتارکرکے ان کے خلاف زیر دفعہ 295Cاور324کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔ مذکورہ مقدمہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج رضوان اختر کی عدالت میں زیر سماعت تھاجس کا گذشتہ روز فیصلہ سناتے ہوئے ایڈیشنل سیشن جج نے دو نوں مجرموں امجد بلا اور مختار ماڑو کو سزائے موت کا حکم دے دیاہے ۔مزید اہم خبریں
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
کورکمیٹی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے والوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
-
پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی ‘ سپیکرملک احمد خان
-
اوگرا نے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 140.88 روپے کمی کردی
-
مزدور اور محنت کش طبقہ ملک کی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، مزدور طبقے کے حقوق کا تحفظ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے ناگزیر ہے، سردارایازصادق
-
ہماری کمزوری ہے کہ فیض آباد دھرناکیس کے ذمہ داروں کو سزا نہیں دے سکے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.