سندھ کے وزیر داخلہ سہیل انور سیال نے لاڑکانہ سرکٹ ہاوٴس اور ڈسٹرکٹ کونسل میں قائم اپنے کیمپ آفس میں شہریوں کے مسائل سنے
پورے سندھ میں امن امان کی صورتحال بہتر ہے کراچی میں جرائم پیشہ افراد کاروائیوں اور دہشتگردی کے واقعات پر کنٹرول کیا گیا ہے۔سہیل انورسیال
ہفتہ 4 جولائی 2015 23:06
لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جولائی۔2015ء) سندھ کے وزیر داخلہ سہیل انور سیال نے ہفتہ کو لاڑکانہ سرکٹ ہاوٴس اور ڈسٹرکٹ کونسل میں قائم اپنے کیمپ آفس میں شہریوں کے مسائل سنے۔ اس موقع پر انہوں نے عوام کے مسائل اولین ترجیح کے بنیاد پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔وزیر داخلہ سندھ نے غلام اکبر لغاری، ڈی سی جاوید جاگیرانی، ایس ایس پی کامران نواز سمیت متعلقہ افسران کو ہدایات دی کہ عوام کے مسائل فوری طور پر حل کرنے کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ شہریوں کو فوری طور ریلیف مل سکے۔
میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیرداخلہ نے کہا کہ پورے سندھ میں امن امان کی صورتحال بہتر ہے کراچی میں جرائم پیشہ افراد کاروائیوں اور دہشتگردی کے واقعات پر کنٹرول کیا گیا ہے اور سندھ کے اندر ایماندار پولیس افسران کو تعینات کیا گیا ہے جس کے باعث امن امان کی صورتحال کافی بہتر ہوئی ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اغوا برائے تعاون کے واقعات نہیں ہوئے ہیں جبکہ کراچی کے اندر جواء، منشیات سمیت سماجی برائیوں کا 80 فیصد خاتمہ کیا جاچکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری اولین کوشش ہے کہ صوبے کو کرائم فری بنائیں سندھ پولیس میں ٹیلینٹ موجود ہے جرائمہ پیشہ افراد اور دہشتگردوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لاڑکانہ میں مثالی ترقیاتی منصوبے بنائے گئے ہیں اور دیہی علاقوں میں رہنے والوں کے لیے وسیع ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا گیا ہے تاکہ وہاں کے رہائشی ان منصوبوں سے مستفید ہوں۔ انہوں نے کہا کہ لاڑکانہ میں اس وقت کوئی بھی شخص مغوی نہیں ہے اور لاڑکانہ پولیس بہتر کام کررہی ہےمزید اہم خبریں
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اعتماد کا رشتہ ہے، حکومت بیرونی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرے گی. جام کمال خان
-
سعودی کمپنیوں کے نمائندے پاکستان میں توانائی ،ریفائنری ، زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے لئے بات چیت کررہے ہیں.ڈاکٹر مصدق ملک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.