وفاداریاں تبدیل کرنے والوں سے پارٹی کو کوئی فرق نہیں پڑتا،برا وقت جلد ٹل جائے گا‘ اعتزاز احسن
نواز شریف اپنے پاؤں پر کلہاڑی مارنے کے پرانے عادی ہے، عام انتخابات 2018ء سے قبل ہو جائینگے‘ رہنما پیپلزپارٹی
اتوار 5 جولائی 2015 15:21
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 جولائی۔2015ء )پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ وفاداریاں تبدیل کرنے والوں سے پارٹی کو کوئی فرق نہیں پڑتا،پیپلز پارٹی پر برا وقت جلد ٹل جائے گا،نواز شریف اپنے پاؤں پر کلہاڑی مارنے کے پرانے عادی ہے، ملک میں عام انتخابات 2018ء سے قبل ہو جائیں گے ۔
(جاری ہے)
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے جن شخصیات نے پیپلز پارٹی سے بے وفائی کی اس سے پارٹی کو کوئی فرق نہیں پڑا لیکن ان شخصیات کا سیاسی مستقبل ہمیشہ کے تاریک ہو گیا ۔
پیپلز پارٹی ایک سوچ کا نام ہے پارٹی چھوڑ کر جانے والوں سے پیپلز پارٹی کو کوئی نقصان نہیں ہوگا۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ عوام کے مسائل جوں کے توں ہیں لیکن حکمران سب اچھا کی رپورٹ دے کر عوام کی آنکھوں میں دھول جھونک رہے ہیں۔ بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف اپنے پاؤں پر کلہاڑی مارنے کے پرانے عادی ہے، ملک میں عام انتخابات 2018ء سے قبل ہو جائیں گے ۔مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.