لاہور ہائیکورٹ نے مبینہ انتخابی دھاندلی کا جائزہ لینے کے لئے قائم عدالتی کمیشن کو کام سے روکنے کے لئے دائر درخواست پر وفاقی حکومت اور تحریک انصاف کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا.

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 6 جولائی 2015 13:54

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جولائی۔2015ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی.درخواست گزار اے کے وکیل ڈوگر نے موقف اختیار کیا کہ الیکشن ٹربیونلز کی موجودگی میں کسی کمیشن کی کوئی قانونی حیثیت نہیں.

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آئین کے تحت انتخابی دھاندلی کا جائزہ لینا الیکشن ٹر بیونل کی ذمہ داری ہے عدالتی کمیشن دھاندلی کا جائزہ لینے کا مجاز نہیں لہذا عام انتخابات میں مبینہ انتخابی دھاندلی کا جائزہ لینے کے لئے قائم کمیشن کو کام سے روکنے کا حکم دیا جائے.جس پر عدالت نے مبینہ انتخابی دھاندلی کا جائزہ لینے کے لئے قائم عدالتی کمیشن کو کام سے روکنے کے لئے دائر درخواست پر وفاقی حکومت اور تحریک انصاف کو چودہ جولائی کے لئےنوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا.