کپا س کی پیداوار بڑھانے کیلئے ریڈ کاٹن بگ اور ڈسکی کا ٹن بگ کا بروقت تدار ک انتہائی ضروری ہے، زرعی ماہرین

پیر 6 جولائی 2015 14:48

سلانوالی ۔6 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جولائی۔2015ء) کپاس کی پیداوار بڑھا نے اور عمد ہ معیار کی روئی پیدا کرنے کیلئے ریڈ کا ٹن بگ اور ڈسکی کا ٹن بگ کا بر وقت تدا ر ک انتہائی ضروری ہے ۔زرعی ماہرین نے بتا یا کہ یہ کیڑے کپا س کے پھولوں اور ٹینڈوں سے رس چوس کر نہ صرف پیداوار میں کمی کا سبب بنتے ہیں بلکہ روئی کو دا غ دا ر کر کے کوالٹی کو بھی شدید متاثر کرتے ہیں جس کی وجہ سے ہر سال ملکی سطح پر اربو ں رو پے کا نقصان ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

عمد ہ قسم کی کپا س اور روئی پیدا کرنے کیلئے صاف چنائی ذخیر ہ اور ترسیل میں احتیاط کے ساتھ ساتھ ان کیڑوں پر کنٹرو ل حاصل کرنا بے حد ضروری ہے۔ ز رعی ماہرین کے مطابق ان کیڑوں کے بالغ اور بچے دونوں حالتوں میں سبز ٹینڈے میں اپنی سوئی داخل کرکے بیج کا ر س چو س لیتے ہیں متاثر ہ بیج اور روئی پر بیکٹریا ں اور فنجائی کا حملہ ہوجاتا ہے جس کے نتیجہ میں ٹینڈ ہ پور ی طرح نہیں کھلتا اور غیر معیاری روئی پیدا ہوتی ہے کیڑے کے فضلا ت سے بھی رو ئی آلو د ہ ہو جاتی ہے یا پھر جینگ فیکٹریو ں میں جینگ کے دورا ن کیڑوں کے کچلنے سے روئی پر داغ بن جاتے ہیں ۔