نامیاتی کھاد اور بائیوسلری کے استعما ل سے سبزیوں کی پیداوار میں اضافہ یقینی ہے، زرعی ماہرین

پیر 6 جولائی 2015 14:48

سلانوالی ۔6 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جولائی۔2015ء) بائیو گیس پلانٹ سے نکلنے والی اعلی معیار کی نامیاتی کھاد بائیو سلری کے استعمال سے فصلوں اور سبزیوں کی پیداوار میں 30فیصد تک اضافہ اور کمیائی کھادوں کے اخراجا ت میں 50فیصد تک بچت ممکن ہے ۔

(جاری ہے)

زرعی ماہرین نے بتا یا کہ پنجاب حکومت کے توانائی بچت پروگرام کے تحت 20ہزار ٹیو ب ویلوں کو بائیو گیس پر منتقل کرنے سے نا میاتی کا شت کاری کو فروغ اور کا شت کارو ں کو مالی فا ئد ہ کے ساتھ ساتھ زرعی شعبہ پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

زرعی ماہرین نے بتا یا ہے کہ بائیو سلری بائیو گیس پلانٹ سے بائیو گیس بننے کے بعد گو بر اور پانی کے مکسچر کی صورت میں خار ج ہو تی ہے جس کو بطور نامیاتی کھا د استعمال کر کے زمین کی زرخیزی اور فصلوں کی پیداوار میں خاطر خوا ہ اضافہ کیا جا سکتا ہے۔