پاکستان اور بھارت کو شنگھائی تنظیم کی رکنیت دیئے جانے سے انکے دوطرفہ تعلقات میں بہتری آ سکتی ہے، چین
پیر 6 جولائی 2015 16:07
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جولائی۔2015ء) چین کے نائب وزیر خارجہ چین کو پنگ نے کہا ہے کہ پاکستان اوربھارت کو شنگھائی تنظیم کی رکنیت دےئے جانے سے ان کے دوطرفہ تعلقات میں بہتری آ سکتی ہے۔عالمی میڈیا کے مطابق چین کے نائب وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ ملکوں کے درمیان اختلافات کی موجودگی ایک فطری بات ہے، اس کی تاریخی جوہات ہیں لیکن یہ اختلافات دوطرفہ دوستانہ تعلقات میں حائل نہیں ہونے چاہئیں۔
چین گو پنگ نے اس یقین کا اظہار کیا کہ پاکستان اوربھارت کی رکنیت سے شنگھائی تنظیم کی کارکردگی بہتر ہو جائے گی اور دوطرفہ تعلقات میں بھی بہتری آئے گی۔چین کے نائب وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ شنگھائی تنظیم کے اراکین مبصر ممالک، ڈائلاگ پارٹنرز اور دیگر بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ تعاون بڑھا رہی ہے۔(جاری ہے)
یاد رہے کہ آٹھ تا دس جولائی روس میں شامل ری پبلک بشکیریا کے دارالحکومت افا میں شنگھائی تنظیم اور بریکس گروپ کی سربراہی ملاقاتیں ہو رہی ہیں، اس سال روس ان دونوں اتحادوں کی صدارت کر رہا ہے۔
توقع ہے کہ افامیں پاکستان اور ہندوستان کو شنگھائی تنظیم کی رکنیت دئے جانے کے بارے میں باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔ اس وقت تنظیم میں روس، چین، قزاخستان، کرغیزستان، تاجکستان اور ازبکستان شامل ہیں، پاکستان، بھارت، ایران، افغانستان اور منگولیا کو مبصر کا درجہ حاصل ہے۔مزید اہم خبریں
-
دنیا کی طویل ترین باگیٹ: فرانسیسی نانبائیوں نے اٹلی کا ریکارڈ توڑ دیا
-
ماں نے چھ سالہ بیٹے کو مگر مچھوں سے بھری نہر میں پھینک دیا، لاش برآمد
-
شیخ جعفرخان مندوخیل نے گورنر بلوچستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا
-
ہم پاکستان سے ریڈ ٹیپ کو ختم کر دیں گے، مصدق ملک
-
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا آئندہ ہفتے دورہ پاکستان متوقع
-
جوہری سرگرمیوں پر تشویش، آئی اے ای اے کے سربراہ ایران میں
-
فیض آباد دھرنا فیصلے پر عملدرآمد کرلیا جاتا تو 9 مئی کے واقعات نہ ہوتے، چیف جسٹس
-
بہترین معاشی پالیسیوں کی وجہ سے ملک میں استحکام آیا، محمد اورنگزیب
-
30 سے 35 سعودی کمپنیوں کے نمائندے سرمایہ کاری کے لئے بات چیت کررہے ہیں،مصدق ملک
-
سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں پر فیصلے سے نون لیگ کی قیادت میں حکمران اتحاد قومی اسمبلی میں دو تہائی اکثریت سے محروم ہوگیا
-
شادی کا بندھن اور خاندانی توقعات کا کھیل
-
ایکسٹینشن کے حامی نہیں‘ کسی خاص شخص کیلئے قانون سازی نہیں ہونی چاہیے، بیرسٹرگوہر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.