کولمبو ٹیسٹ میچ کے دوران پاکستان اوربھارت میں سرگرم جواریوں کے ایجنٹ گرفتار
پکڑے گئے ملزمان کو متعلقہ مقامی قوانین نہ ہونے کی وجہ سے رہا کر دیا گیا
پیر 6 جولائی 2015 20:43
کولمبو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جولائی۔2015ء) سری لنکا کے انسداد کرپشن یونٹ نے گزشتہ ہفتہ کولمبو میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوران پاکستان اوربھارتمیں سرگرم جواریوں کے ایجنٹ پکڑ لیے تاہم پکڑے گئے ملزمان کو متعلقہ مقامی قوانین نہ ہونے کی وجہ سے رہا کر دیا گیا۔انسداد کرپشن یونٹ کے سربراہ ریٹائرڈ پولیس سپریٹنڈنٹ لکشمن ڈی سلوا نے اس حوالے سے میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ کولمبو میں کھیلے گئے دوسرے میچ کے دوران انہوں نے پاکستان اور انڈیا میں بکیوں کو میچ کے مسلسل اپ ڈیٹ دینے والے دو پاکستانیوں اور تین ہندوستانیوں سے تحقیقات کیں۔
نیشنل انٹیلی جنس بیورو کے سابق ڈائریکٹر ڈی سلوا نے کہا کہ ہم میچ کے دوران نگرانی کر رہے تھے جب تین ہندوستانیوں پر نظر پڑی جو اپنے موبائل فونز کے ذریعے خفیہ انداز میں مسلسل کمنٹری کر رہے تھے‘۔(جاری ہے)
بعد میں ہم نے ایسی ہی حرکت کرنے والے دو پاکستانیوں کو بھی گرفتار کیا ۔انہوں نے بتایا کہ تحقیقات کے دوران معلوم ہوا کہ ’سپاٹ بیٹنگ‘ کیلئے کمنٹری کے ذریعے انڈیا اور پاکستان میں بکیوں کی مدد کی جا رہی تھی۔
ہم نے یہ بھی جاننے کی کوشش کی کہ آیاگرفتار لوگوں کے مقامی ایجنٹوں، کرکٹ حکام یا کھلاڑیوں سے روابط تو نہیں۔ڈی سلوا نے بتایا: سری لنکا میں بیٹنگ غیر قانونی ہے۔ بہرحال ہمارے ملک میں اس حوالے سے قوانین کمزور ہیں۔ ہم نے میچ ٹکٹوں کے پیچھے میدان میں بیٹنگ پر پابندی سے متعلق قانون پرنٹ کر رکھا ہے۔اس صورتحال میں ہم یہی کر سکتے تھے کہ ان گرفتار افراد کے کوائف ریکارڈ کرنے کے بعد انہیں میدان بدر کرتے ہوئے آئندہ موجودہ سیریز کے دوران تمام میدانوں میں آنے پر پابندی لگا دیں۔انسداد کرپشن یونٹ کے سربراہ نے بتایا کہ انہیں معلوم ہوا ہے کہ گھوڑوں اور کتوں کی ریسوں میں مقامی کرکٹروں کا نام استعمال کرتے ہوئے جوا کھیلا جا رہا تھا۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان نے اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں کوریا کو بھی 4-0 سے شکست دے دی
-
سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ ،پاکستان نے جنوبی کوریا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-4 سے شکست دے کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی
-
ساؤتھ ایشین روپ سکیپنگ چیمپئن شپ ، پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کا فاتحانہ آغاز
-
آسٹریلیا کے شہر برسبین میں اپنا پی اس ایل کی ٹرافی اور ٹیموں کی کٹ کی تقریب رونمائی
-
چیئرمین پی سی بی کا ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیتنے پر فی کھلاڑی کروڑوں روپے کے انعام کا اعلان
-
یو اے ای پر پاکستان کو فوقیت دینے کے فیصلے پر افسوس نہیں : عثمان خان
-
چیئرمین پی سی بی کی کھلاڑیوں کو بے خوف کرکٹ کھیلنے کی تلقین
-
محمد عامر نے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلے بغیر ٹیم میں شمولیت پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیدیا
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے سوشل میڈیا مہم چلائی ، احمد شہزاد کا الزام
-
پی ایس ایل 10، پلے آف کیلئے بیرون ملک وینیوز کی تجویز
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے پی آر مہم چلائی ‘ احمد شہزاد کا الزام
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.