عمران خان کے پاس پارٹی کا پیسہ عوام کی امانت ہے ، کسی کو ایک پائی ناجائز نہیں دینگے ‘ عبدالعلیم خان
6کروڑ روپے ادا ہوئے ، ڈی جے بٹ کو پہلے ہی کافی پے منٹ ہوچکی ، تفصیلی آڈٹ ہورہا ہے‘پولیٹیکل ایڈوائزر
پیر 6 جولائی 2015 20:51
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جولائی۔2015ء ) چیئرمین تحریک انصاف کے پولیٹیکل ایڈوائزر عبدالعلیم خان نے کہاہے کہ تحریک انصاف اور عمران خان کے پاس پارٹی کا پیسہ عوام کی امانت ہے جس کی ایک پائی بھی ناجائز خرچ نہیں ہونے دینگے، ڈی جے بٹ کو پہلے ہی کافی پے منٹ ہوچکی ہے اور پارٹی نے انہیں 6کروڑ روپے ادا کر دیئے ہیں ،جس کا حساب کتا ب کیا جارہا ہے ۔
عبدالعلیم خان نے کہا کہ اس سلسلے میں فنانس بورڈ نے انکی ذمہ داری لگائی تھی اور وہ انہی کو جوابدہ ہیں، انہوں نے کہاکہ 126روزہ دھرنے میں کرائے کی مد میں جتنے پیسے ڈی جے بٹ کو دے دیئے گئے ہیں اتنی رقم کا ان کا سسٹم بھی نہیں ہے لہذا صر ف کرائے کی شکل میں 8کروڑ روپے ڈیمانڈکرنا سراسر ناجائز ہے انہوں نے کہا کہ کسی قسم کی بلیک میلنگ یا دباؤ کا شکار نہیں ہونگے اگر کسی کو کوئی مسئلہ ہے تو وہ پارٹی قیادت سے رابطہ کرسکتا ہے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.