اقوام متحدہ کے ذیلی ادارہ برائے خوراک وزراعت کے پاکستان میں سربراہ پیٹرک ایوانز کی
وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مشاہد اللہ خان سے اہم ملاقات
پیر 6 جولائی 2015 21:38
اسلام آباد ۔ 06 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جولائی۔2015ء) اقوام متحدہ کے ذیلی ادارہ برائے خوراک وزراعت کے پاکستان میں سربراہ پیٹر ک ایوانز نے وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مشاہد اللہ خان سے اہم ملاقات کی ۔وفاقی وزارت میں سوموار کو ہونے والی اس ملاقات کے دوران عالمی حدت کے باعث پاکستان میں رونما ہونے والی موسمیاتی تبدیلی کے ملکی زراعت و خوراک اور پانی پر مرتب ہونے والے منفی اثرات، خاص کر سیلاب، بے اعتبار اور بے ترتیب موسموں کی وجہ سے درپیش چیلینجز اور ملک میں شجر کاری کو فروغ دینے کے لیے مختلف پروگرام شروع کرنے کے متعلق امور پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔
اقوام متحدہ کے اس ذیلی ادارہ برائے خوراک وزراعت کے پاکستان میں سربراہ نے پاکستان میں ان تمام موسمی خطرات سے نمٹنے کے لیے ہر ممکن تکنیکی و مالی مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔(جاری ہے)
سینیٹر مشاہد اللہ خان نے زراعت پر پڑنے والے موسمی خطرات سے نمٹنے میں مدد فراہم کرنے کی پیشکش کیلئے پیٹر ک ایوانزکا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وفاقی وزارت برائے موسمیاتی تبدیلی پاکستان کو زرعی، پانی و خوراک کے شعبوں میں موسمیاتی خطرات سے نمٹنے کیلئے مطابقت پذیری کوہر سطح پرفروغ دینے میں اقوام متحدہ کے ذیلی ادارہ برائے خوراک و زراعت سے مل کر کام کرے گی۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان میں تقربیاً آدھی آبادی تحفظِ خوراک سے محروم ہے جس کی بڑی تعداد غذائی قلت کا شکار ہے۔ مشاہد اللہ خان اورپیٹرک ایوانز نے اس بات پر اتفاق کیا کہ آنے والے سالوں میں عام ہوتے ہوئے سیلابوں، تیز بارشوں اور ژالہ باری کے باعث مختلف موسمی خطرات کے ملکی زراعت پر منفی اثرات مرتب ہونگے اور ان میں مزید شدت آئے گی۔ ان خطرات سے زراعت کو محفوظ بنانے کے لیے ایسے زرعی بیج کو متعارف کرانا ہوگا جو عالمی حدت کے اثرات اور موسمی خطرات کوبرداشت کرسکیں اور زرعی شعبے میں ہرسطح پر مطابقت پذیری کو فروغ دینا ہوگا تاکہ پاکستان میں زرعی شعبے کو پائیدار بنایا جاسکے جو ملکی معاشیات کے لی ریڑھ کی ہڈی کی اہمیت رکھتا ہے۔ اس ملاقات میں کسانوں میں موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات اور ان سے موثر طریقے سے نمٹنے کیلئے ہر سطح پر آگاہی پیدا کرنے پر بھی اتفاق ہوا۔ وفاقی وزیر مشاہد اللہ خان نے کہا کہ اس سلسلے میں میڈیا اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی رہنمائوں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں، نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کا گیمبیا میں جموں و کشمیر پر او آئی ..
-
پاکستان میں سرمایہ کاری کو ترجیح دیں گے، سعودی عرب
-
فیض آباد دھرنا کمیشن کی رپورٹ پر چیف جسٹس برہم
-
ملک سے مایوسی ختم کر کے ایسا معاشرہ بنانا ہے جہاں ترقی کی امید ہو. مصدق ملک
-
خواجہ احمد حسن،خواجہ دبیر حسن کے والد اور خواجہ رمیض حسن رہنما مسلم لیگ ق کے ماموں خواجہ منیر حسین کا ختم و مجلس ترحیم ان کی رہائش گاہ پر منعقد،
-
آئین کا حلیہ بگاڑنے والوں کی آج شکست ہوئی، دھوکے سے عوام کو نہیں ہرا سکتے، سلمان اکرم راجہ
-
شمالی کوریا: کم جونگ کی سالگرہ پر عوام سے وفاداری کا حلف
-
سعودی کمپنیوں کے نمائندے پاکستان میں توانائی ،ریفائنری ، زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے لئے بات چیت کررہےہیں،ڈاکٹرمصدق ملک کی پریس کانفرنس
-
مخصوص نشستوں کا کیس، سپریم کورٹ نے لارجر بنچ کیلئے معاملہ ججز کمیٹی کو بھیج دیا
-
سعودی عرب سے تاریخی رشتہ معاشی تعلقات میں تبدیل ہو رہا ‘مریم نواز شریف
-
سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستیں دیگر جماعتوں کو دینے کا فیصلہ معطل
-
ٹھٹہ میں چچا کی پسند کی شادی پر بطور جرمانہ وڈیرے کو خاندان کی 2 بچیاں دینے کا عجیب فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.