ٹریفک کی روانی مزید بہتر بنانے ،شہریوں کی سہولت کیلئے عیدالفطر تک ٹریفک وارڈنز کی چھٹیوں اور ٹرانسفر پوسٹنگ پر پابندی
پیر 6 جولائی 2015 22:08
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جولائی۔2015ء)چیف ٹریفک آفیسر لاہورطیب حفیظ چیمہنے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے آخری عشرے میں ٹریفک کی روانی میں مزید بہتری اور شہریوں کی سہولت کیلئے عید الفطر تک ٹریفک اہلکاروں کی چھٹیوں اور ٹرانسفر پوسٹنگ پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔سی ٹی ا و نے کہا کہ عیدالفطر کے قریب آتے ہی شہر بھر کی مارکیٹوں ،شاپنگ مالز،اور خریداری کے مراکز میں غیر معمولی رش ہوجاتاہے ۔
سٹی ٹریفک پولیس نے افطاری و تراویح کے وقت اور کاروباری مراکزکے گردونواح میں اضافی ڈیوٹی کے انتظامات کیئے ہیں تاکہ ٹریفک کی روانی اور لوگوں کو پارکنگ میں کوئی پرابلم نہ ہو۔طیب حفیظ چیمہ نے عیدالفطر تک تمام ٹریفک سٹاف کی چھٹیوں اور ٹرانسفر پوسٹنگ پر پابندی کا حکم دیا ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے ایس پیز اور ڈی ایس پیز کو ہدایت کی ہے کہ افطاری اور تراویح کے اوقات میں سڑکوں پر موجود رہیں جبکہ اپنے اپنے علاقوں میں واقع مارکیٹوں اور کاروباری مراکز کے گردونواح میں ٹریفک کی روانی کیلئے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتیں بروئے کارلاتے ہوئے اقدامات کریں ۔
سی ٹی او نے وارڈنز کو ہدایت کی کہ رانگ پارکنگ کے خلاف بھرپور کارروائی یقینی بنائیں تاہم پولیس عوام دوستی کے رشتے کو برقرار رکھتے ہوئے شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں۔مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.