کے الیکٹرک اورجامشورو پاور پلانٹ کواضافی گیس فراہم کرنا پڑی،سوئی سدرن

پیر 6 جولائی 2015 23:05

کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جولائی۔2015ء ) سوئی سدرن گیس کمپنی نے کہا ہے کہ کے الیکٹرک او رجامشورو تھرمل پاور پلانٹ کو اضافی گیس فراہم کرنا پڑی۔سندھ میں 100 ملین ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی قلت کا سامنا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان سوئی سدرن گیس کمپنی کا کہنا ہے کہ سندھ میں 1250ملین ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی پیداوار ہے اورڈیمانڈ 1350 کی ہے۔ جبکہ صوبے میں100 ملین ایم ایم سی ایف ڈی گیس کا شارٹ فال ہے۔گرمی کی لہر کی وجہ سے مجبوراً کے الیکٹرک اور جامشورو تھرمل پاور پلانٹ کو اضافی گیس فراہم کی گئی۔ جامشورو تھرمل پاور پلانٹ کو 120ملین ایم ایم سی ایف ڈی گیس فراہم کی گئی۔ترجمان کا کہنا ہے کہ سندھ کی گیس پنجاب کو فراہم نہیں کی جارہی۔

متعلقہ عنوان :