بار بار وقت دیا گیا اور رقم کی ادائیگی کیلئے مختلف لوگوں سے رابطوں کا کہہ کر مجھے فٹبال بنایا گیا ، عمران خان نے میری رقم کی ادائیگی کیلئے کمیٹی بنائی ، ادائیگی پھر بھی نہیں ہوئی ، رقم کی ادائیگی کیلئے عمران خان سے بھی رابطہ کیا ، شنوائی نہیں ہوئی
تحریک انصاف کے دھرنے کے ہیرو قرار دیئے جانیوالے ڈی جے بٹ کی میڈیا سے گفتگو
منگل 7 جولائی 2015 16:05
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 جولائی۔2015ء ) تحریک انصاف کے دھرنے کے ہیرو قرار دیئے جانیوالے ڈی جے بٹ نے کہا ہے کہ بار بار وقت دیا گیا اور رقم کی ادائیگی کیلئے مختلف لوگوں سے رابطوں کا کہہ کر مجھے فٹبال بنایا گیا ، عمران خان نے میری رقم کی ادائیگی کیلئے کمیٹی بنائی لیکن ادائیگی پھر بھی نہیں ہوئی ، رقم کی ادائیگی کیلئے عمران خان سے بھی رابطہ کیا لیکن شنوائی نہیں ہوئی ۔
وہ منگل کورقم کے سلسلے میں ملاقات کیلئے تحریک انصاف کے سینٹرل سیکرٹریٹ میں پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ 17 دسمبر کو دھرنا ختم ہونے کے بعد ایک ہفتے کے اندر رقم دینے کا کہا گیا تھا لیکن ابھی تک نہیں دی گئی ۔ ڈیڑھ دو ماہ سے میرا کسی نے فون نہیں اٹھایا ۔(جاری ہے)
تحریک انصاف کیلئے میرا دل دھڑکتا ہے لیکن میں نے جو کام کیا ہے بس اس کا معاوضہ مانگا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ بار بار وقت دیا گیا اور رقم کی ادائیگی کیلئے مختلف لوگوں سے رابطوں کا کہہ کر مجھے فٹبال بنایا گیا ، عمران خان نے میری رقم کی ادائیگی کیلئے کمیٹی بنائی لیکن ادائیگی پھر بھی نہیں ہوئی ، رقم کی ادائیگی کیلئے عمران خان سے بھی رابطہ کیا لیکن شنوائی نہیں ہوئی ۔ ڈی جے بٹ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے رہنماؤں کے رویوں سے تنگ آکر عمران خان کو ای میل بھی کی تاہم اس کا بھی کوئی جواب نہیں آیا ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر خارجہ سے نائجیرین ہم منصب کی ملاقات ،اقتصادی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن جمع نہ کرانے والوں کی سمز بلاک کرنے کی تجویز کی مخالفت کر دی
-
چین کا چانگ ای 6 مشن بین الاقوامی تعاون کا عملی مظاہرہ ہے، سفیر خلیل ہاشمی کی میڈیا سے گفتگو
-
چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر سے باکسر عامر خان اور مارشل آرٹس چیمپئن شاہ زیب رند کی ملاقات
-
پاکستان میں 22 ملین لڑکے اورلڑکیاں رشتہ ازدواج سے منسلک نہیں ہیں، اقوام متحدہ
-
ماہواری سے میناپوز تک: خواتین کو ذہنی اور جسمانی مسائل سے کیسے نمٹنا چاہیے؟
-
خیبر پختونخوا حکومت کے خلاف بیان بازی پر فیصل کریم کنڈی کو گورنر کے عہدے سے نوازا گیا،بیر سٹر سیف
-
بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 12 فیصد تک اضافہ متوقع
-
اسحاق ڈار کی نائیجیرین ہم منصب سے ملاقات، اقتصادی تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق
-
4 سال پہلے تک خواتین فون کرکے شادی کی پیشکش کرتی تھیں، مولانا طارق جمیل
-
نومئی کواندرون خانہ بغاوت ہوئی جس کی کوئی مثال نہیں ملتی،وزیردفاع
-
وزیراعظم شہبازشریف سے گندم اسیکنڈل تحقیقاتی کمیٹی کے سربراہ کی ملاقات، پیر تک حتمی رپورٹ پیش کر نے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.