کراچی ،محکمہ انسداد دہشت گردی کے افسران و اہلکار بڑی جرائم کی وارداتوں میں ملوث نکلے
منگل 7 جولائی 2015 16:40
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 جولائی۔2015ء) محکمہ انسداد دہشت گردی جیسے حساس ادارے کے افسران و اہلکار بھی جرائم کی وارداتوں میں کسی سے پیچھے نہیں رہے ،110 افسران و اہلکار قتل ، اقدام قتل اور اغوا برائے تاوان سمیت دیگر جرائم میں ملوث ہیں،بیشتر افراد کو ملازمت سے برخاست کردیا گیا تھا لیکن ایسے تمام افسران اور اہلکار مقدمات کا سامنا کرنے کے بعد نہ صرف ملازمت بحال کرانے اورمن پسند عہدے بھی حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے ۔
تفصیلات کے مطابق پولیس اہلکاروں کے جرائم ریکارڈ کے حوالے سے بنائی گئی تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ محکمہ انسداد دہشت گردی جیسے حساس ادارے کے 110 افسران و اہلکار بھی جرائم میں ملوث نکلے ہیں ، ان میں سے بیشتر کو ملازمت سے برخاست ، مدت ملازمت میں کمی اور دیگر سزائیں دی جاچکی ہیں لیکن یہ تمام افراد مقدمات کا سامنا کرنے اور اپنا اثر و رسوخ استعمال کرتے ہوئے ملازمت پر بحال ہونے کے بعد من پسند عہدوں پر بھی براجمان ہوگئے ،رپورٹ کے مطابق سب انسپکٹر سرفراز کے خلاف اغوا برائے تاوان کا مقدمہ درج ہے جس پر اسے ملازمت سے برخاست کردیا گیا تھا ۔(جاری ہے)
اے ایس آئی محمد خان جدون کے سیل سے مغوی کی بازیابی پر نوکری سے نکال دیا گیا ، انسپکٹر ملک ضمیر نے گاڑی چوری کا مقدمہ درج نہیں کیا جبکہ بعد میں وہ گاڑی حب میں ہونے والے ایک دھماکے میں استعمال کی گئی جس پر انھیں عہدے سے تنزلی کا سامنا کرنا پڑا ، ہیڈ کانسٹیبل ارشد اور محمد ظفر پر قتل ، اقدام قتل کے مقدمات قائم ہیں ۔
ہیڈ کانسٹیبل غلام شبیر اور جمیل احمد کو طویل غیر حاضری پر نوکری سے نکالا جاچکا ہے ، کانسٹیبل الطاف حسین پٹنی بھتہ خوری کی شکایات پر ملازمت سے برخاست کردیا گیا تھا ، کانسٹیبل حبیب الرحمن ڈکیتی کے مقدمے میں برخاست کیا گیا جبکہ کانسٹیبل ممتاز جونیجو ، کانسٹیبل محمد سہیل ، کانسٹیبل اعجاز علی اور کانسٹیبل عبدالعقیل قتل کے مقدمے کے بعد ملازمت سے برخاست کیے جاچکے ہیں ، تمام افراد مقدمات کا سامنا کرنے کے بعد دوبارہ عہدے حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
-
چیف جسٹس کی سربراہی میں جو ڈیشل کمیشن کے رولز میں ترامیم کا اجلاس ملتوی بے نتیجہ ملتوی
-
جو قومیں ظلم کے خلاف کھڑی نہیں ہوتیں وہ ہمیشہ غلام رہتی ہیں
-
گندم کی سرکاری خریداری میں حکومت اور انتظامیہ من پسند لوگوں کو نواز رہی ہے
-
آزادی صحافت کا یونیسکو ایوارڈ فلسطینی صحافیوں کے نام
-
صدر آصف علی زرداری نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی منظوری دیدی
-
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی پاکستان کے پہلے سیٹلائٹ مشن’آئی کیوب قمر‘ کی کامیاب لانچنگ پر قوم اور سائنسدانوں کو مبارکباد
-
وزیراعظم شہبازشریف کی چئیرمین ایف بی آر امجد زبیرٹوانہ کی سرزنش کی ، ایف بی آر کی کارکردگی میں ناکامی پرچئیرمین ایف بی آر کو وارننگ دیدی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.