کرکٹ گیند نے ایک اور بلے باز کی جان لے لی
محمد علی منگل 7 جولائی 2015 22:28
لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 7 جولائی 2015 ء) کرکٹ گیند نے ایک اور بلے باز کی جان لے لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ کچھ عرصے سے کرکٹ گیند کی وجہ سے کرکٹرز کی اموات کے واقعات میں اضافہ ہونا شروع ہوگیا ہے۔
(جاری ہے)
ایسا ہی ایک اور تازہ واقعہ لندن میں پیش آیا ہے جہاں برٹش تامل لیگ کا میچ مانی پے پاریش اسپورٹس کلب کے میدان پر جاری تھا جس دوران بیٹنگ کرنے والی ٹیم کے بلے باز بوالان پیتھ مناتھن کو گیند ان کے سینے پر جا لگی جس کے باعث وہ بے ہوش ہوگئے جس کے بعد انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ اپنی زندگی کی بازی ہار بیٹھے۔
اس حوالے سے سرے کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو رچرڈ گاؤلڈ نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیٹنگ کے دوران بیٹسمین کی سیفٹی ایک اہم مسئلہ ہے اور اس پر مزید بحث کی ضرورت ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال آسٹریلوی بلے باز فلپ ہیوجز اور بھارتی بیٹسمی اینکت کشری سر پر بال لگنے سے جاں بحق ہوگئے تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے پہلے پاکستان کو ویک اپ کال کی ضرورت تھی، فخر زمان کا اعتراف
-
آزادی کپ ٹین پن بائولنگ چیمپئن شپ 8 اگست سے راولپنڈی میں شروع ہو گی
-
پاکستان 12 اور انڈرٹیم کا تربیتی کیمپ ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں جاری
-
آزادی کپ ٹین پن باؤلنگ چیمپیئن شپ 8 اگست سے راولپنڈی میں شروع ہو گا
-
چیئرمین کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے سب سے زیادہ 45 ٹی ٹوئنٹی میچ جیتنے پر کپتان بابر اعظم کو شرٹ دی
-
جرمنی، کرسٹیانو رونالڈوکا ریت سے تیار کردہ مجسمہ توجہ کا مرکز
-
پاکستان بیس بال لیگ کرانے کا اعلان، فلسطینی کھلاڑیوں اور کوچز کی شرکت کی تصدیق
-
آئرلینڈ اگلے سال ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے پاکستان کا دورہ کرے گا
-
راجیورام اور جو سیلسبری اٹالین اوپن ٹینس مینز ڈبلز کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
-
’انکی ٹریننگ دوبارہ کروائیں لیکن کاکول سے نہ کروائیے گا، تماشائی کی چیئرمین پی سی بی سے فرمائش
-
پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء میں امریکہ سے بھی ہار سکتا ہے، رمیز راجا کا دعویٰ
-
واپڈا کی ٹیم نے نیشنل چیلنج کپ کا ٹائٹل جیت لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.