کوئٹہ،مارگٹ میں سیلابی ریلے میں جیب الٹ جانے سے دو افراد جاں بحق، ایک کو بچا لیا گیا

منگل 7 جولائی 2015 22:55

< p>کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 جولائی۔2015ءکوئٹہ کے نواحی علاقے مارگٹ میں برساتی پانی کے سیلابی ریلے میں جیب الٹ جانے سے تین افراد بہہ گئے، دو افراد جان بحق ایک کو بچا لیا گیا ، ایف سی ذرائع کے مطابق مارگٹ کے پہاڑوں پر ہونے والی بارش کا پانی مارگٹ ندی میں آگیا اس دوران اس ندی میں ایک جیپ گزررہی تھی جو تیز سیلابی ریلے کے باعث الٹ گئی ،جیپ الٹ جانے سے تین افراد سیلابی ریلے میں بہہ گئے ،،ایف سی کے اہلکارو ں نے ایک شخص کو بچا لیا جبکہ دو افرادلالے استاد اور محمد رفیق پانی میں بہہ جا نے کے باعث جان بحق ہوگئے ، سیلابی ریلے میں بہنے والوں کی لاشیں پانی سے نکال کر سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردی گئیں ۔