فیصل آبادکے 809دیہات میں پیسٹ سکاؤٹنگ پروگرام پر عملدرآمد زور وشور سے جاری

جمعرات 9 جولائی 2015 13:36

فیصل آباد ۔9 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 جولائی۔2015ء) حکومتی ہدایات کی روشنی میں محکمہ زراعت توسیع کے افسران اور تربیت یافتہ ٹیموں کے اہلکاروں نے فیصل آباد ڈویژن سمیت صوبہ بھر میں پیسٹ سکاؤٹنگ پروگرام کے تحت کاشتکاروں کی فصلوں کامعائنہ شروع کردیا ہے اور مذکورہ ماہرین دور دراز علاقوں میں جا کر کاشتکاروں، کسانوں، زمینداروں کی کپاس کی فصلات کو چیک کر رہے ہیں جبکہ ہاٹ سپاٹ آنے پر متعلقہ کسانوں سے مل کر منظور شدہ زرعی ادویات استعمال کرکے نقصان دہ کیڑوں کو کنٹرول بھی کیاجارہاہے۔

(جاری ہے)

محکمہ زراعت کے ذرائع نے بتایاکہ اس سلسلہ میں فیصل آباد کے 809 دیہاتوں میں بھی پیسٹ سکاؤٹنگ پروگرام زور و شور سے جاری ہے ۔ انہوں نے بتایاکہ کپاس کے کاشتکاروں کیلئے قائم کئے گئے مشاورتی سنٹرز کے قیام کے بھی مفید نتائج حاصل ہو رہے ہیں۔